محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری چھوٹی بہن کی شادی نہیں ہورہی تھی‘ بات طے ہوتے ہوتے ہر بار رہ جاتی تھی۔ معلوم کروانے پر پتہ چلا کہ کسی نے سخت ترین بندش لگائی ہوئی ہے۔ میری والدہ کی ایک سہیلی نے میری والدہ کو ایک عمل بتایا کہ انشاء اللہ تین ماہ کے اندر اندر خیرو عافیت سے معاملات طے ہوجائیں گے اور الحمدللہ ایسا ہی ہوا۔ عمل یہ ہے: سورۂ طہٰ سبزرنگ کے (کاغذ) چارٹ پر نیلے رنگ کے مارکر یا پین سے لکھیں۔ اگر لڑکی خود لکھ سکتی ہے تو باوضو ہوکر لکھے یا اس کی والدہ لکھ لے۔ اب وہ چارٹ تہہ کرکے لڑکی کے دوپٹہ کے پلو میں باندھ کر رکھ لیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے رشتے آنا بھی شروع ہوجاتے ہیں اور خیرعافیت سے جلد شادی بھی ہوجاتی ہے۔ براہ مہربانی میرا نام شائع نہ کیا جائے۔ (م۔و)