Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری ایک دوست کو بہت زیادہ مسائل تھے مگر وہ آہستہ آہستہ تما م مسائل سے باآسانی نکل آئی۔ اب بھی جب کبھی اسے کوئی مسئلہ ہوتا ہے بہت آسانی سے حل ہوجاتا ہے۔ میں نے ایک دن اس سے پوچھا کہ آخر تیرے پاس کیا جادو ہے کہ تمہارے مسائل  فوری حل ہوجاتے ہیں تو اس نے مجھے ایک عمل بتایا اور کہا کہ مجھے کوئی بھی مسئلہ ہو میں یہی وظیفہ پڑھتی ہوں اور میرا مسئلہ لمحوں میں حل ہوجاتا ہے۔ وہ وظیفہ یہ ہے: درود تنجینا ایک ہزار مرتبہ پڑھیں‘ چاہے گھر کے تماما فراد مل کر پڑھ لیں‘اگر اکیلے پڑھیں تو تین دن کے اندر ایک ہزار پورا کرنا ہے‘ پہلے دن تین سو تک ضرور پڑھنا ہے۔ اول وٓآخر سات مرتبہ درود شریف پڑھ لیں اور اپنی مشکل کا سخت تصور کرلیں کہ اس درود شریف کی برکت سے یہ مسئلہ حل ہوجائے گا تو انشاء اللہ مشکل حل ہوجاتی ہے۔ میرا تو بارہا کا آزمودہ ہے۔ (رابعہ قمر‘ لاہور)