Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے پاس ایک آزمودہ نسخہ لیکوریا سے نجات کیلئے ہے۔ یہ نسخہ ہمارا آزمودہ ہے۔ اس آزمودہ نسخہ کے استعمال سے لیکوریا کا خاتمہ ہوجاتا ہے اور شادی شدہ بے اولاد خواتین کی جسمانی کمزوری کا خاتمہ کرکے اولاد کی خوشی نصیب ہوتی ہے۔ انشاء اللہ۔نسخہ درج ہے ھوالشافی: چھوٹی الائچی‘ طباشیر‘ چھلکا اسپغول‘مصری‘ست کلودی‘ورق چاندی۔ تمام اشیاء ہم وزن لینی ہیں۔رات کو کھاتے سوتے وقت ایک چمچ چائے والا نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ (حنا رفیق‘ ساہیوال)