محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایک جگہ بیٹھا تھا کہ ایک جاننے والے نے پرنٹ شدہ ایک عمل دیا جو کہ جگر اور معدہ کی بیماریوں کیلئے ہے۔ میں وہی عمل آپ کو بھیج رہا ہوں تاکہ یہ عمل عبقری میں شائع ہوکر لاکھوں کیلئے بیماریوں سے نجات کا ذریعہ بنے۔ عمل درج ہے: حدیث شریف میں آتا ہے کہ اپنا علاج قرآن سے کرو‘ میں خود جگر کی بیماری میں مبتلا رہا اور شیخ زید ہسپتال لاہور میں میرا علاج ہوتا رہا کسی نے مجھے یہ آیت بتائی‘ ادویات کے ساتھ ساتھ میں نے درج ذیل آیت پڑھنا شروع کی۔ اللہ پاک نے مجھے چنددن میں صحت یاب کردیا۔ میرا ذاتی مجرب عمل ہے۔ آپ بھی کریں انشاء اللہ بندہ کو تاعمر دعائیں دیں گے۔ تَبٰرَکَ اسْمُ رَبِّکَ ذِی الْجَلٰلِ وَ الْاِکْرَامِ ﴿الرحمٰن۷۸﴾۔ اس آیت کو 21 مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیں۔ انشاء اللہ بیماری دور ہوجائے گی۔
معدہ کی تمام بیماریوں کا علاج
سورۂ قدر 11 مرتبہ پڑھ کر خود پر دم کریں اور دم کیا ہوا پانی مریض خود پیے۔ یا کوئی اور دم کرکے مریض کو دے۔ سات دن تک یہ عمل کریں۔ انشاء اللہ معد