Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ اپنی رحمت سے خیریت سے رکھے۔ حکیم صاحب عرض ہے کہ جو اعمال آپ نے دئیے ان کی برکات اور اللہ تعالیٰ کی رحمت سے میرا بیٹا دبئی چلا گیا ہے ۔ آپ نے رمضان المبارک کی 29 ویں شب جو عمل بتایا تھا اس کے کرنے سے بیٹی کیلئے بہترین رشتہ آیا ہے۔ عمل یہ ہے:۔رمضان المبارک کے گیارہویں اور بارہویں روزے (29ویں شب کو بھی یہ عمل کیا جاسکتا ہے)کی درمیانی رات کو بعد نماز عشاء دو دو رکعت کرکے 12نوافل اس طرح پڑھیں کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد ایک بار سورۂ اخلاص پڑھیں۔ 12 نفل پڑھ کر 100 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ پھر تمام نوافل اور درود شریف کا ثواب حضور نبی کریم ﷺ کو پہنچائیں اور پھر حضور نبی کریم ﷺ کے وسیلے سے اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑا کر خلوص دل‘ انکساری‘ عاجزی سے کم از کم 15 منٹ تک دعا کریں۔(عبدالرحمٰن‘ گوجرانوالہ)