Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! شدید گرمیاں چل رہی ہیں‘ اس موسم میں ہائی بلڈپریشر کا زور بھی بڑھ جاتا ہے‘ میرے پاس دو عدد آسان ترین اور سستے ترین ٹوٹکے ہیں جن پر عمل کرنے سے بلڈپریشر بالکل ختم ہوجاتا ہے۔
ٹوٹکہ نمبر ایک: کدو کا پانی نکال کر مریض کو صبح و شام پلائیں‘ وہ ٹھیک ہوجائے گا۔ ٹوٹکہ نمبر دو: سبز دھنیا صبح و شام ایک گانٹھ کوٹ کر یا سلاد پر کاٹ کر کھلانے سے بلڈپریشر ختم ہوجاتا ہے۔ تیس دن مسلسل عمل کریں‘ ہمیشہ کیلئے بلڈپریشر ختم ہوجائے گا۔(شمیم عرفان‘ چکوال)