محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس دو عدد ٹوٹکے ہیں جو میرے آزمودہ ہیں اور میں اب یہ ٹوٹکے مخلوق خدا میں پھیلانا چاہتی ہوں۔ پہلا ٹوٹکہ: ناخن کے نیچے جو پیپ پڑ جاتی ہے‘ بہت تکلیف دیتی ہے۔ اس کیلئے ٹوٹکہ ہے کہ مٹی کا تیل چند قطرے ناخن پر دن میں تین سے چار مرتبہ ٹپکائیں‘ مزید کسی دوائی کی ضرورت نہیں حالانکہ ناخن کے نیچے ریشہ پڑجانا ایسی تکلیف ہے کہ ناخن نکلوانا ہی پڑتا ہے لیکن اس ٹوٹکے سے بغیر کسی میڈیسن کے آپ کو دو دن میں مکمل آرام آجائے گا۔ دوسرا ٹوٹکہ: شدید گرمی کا موسم ہے اور اوپر سے رمضان بھی چل رہا ہے ایسے موسم میں اکثر لوگوں کی نکسیر پھوٹ پڑتی ہے اس کیلئے ایک انتہائی آسان چھوٹا اور کارگر ٹوٹکہ ہے کہ مشک کافور جو مُردوں کے اوپر چھڑکتے ہیں وہ منگوا کر رکھ لیں۔ اسے اچھی طرح پلاسٹک کے شاپر میں لپیٹ کر فریج میں رکھ لیں‘ جیسے ہی کسی کی نکسیر نکلے فوراً مشک کافور سنگھادیں نکسیر فوراً رک جائے گی۔ (صائمہ طارق‘ شرقپور شریف)
عبقری میں ٹوٹکہ سیکشن کا قیام
اس کارخیر میں آپ بھی حصہ دار بنیں
قارئین! بعض اوقات لاعلاج بیماریوں میں جہاں بڑی بڑی ادویات اور مہنگے علاج ناکام ہوجاتے ہیں وہاں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے کارگر ثابت ہوتے ہیں جنہیں بظاہر کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تو قارئین آپ مستقل بڑے بوڑھوں کے وہ ٹوٹکے سنے یا آزمائے ہوئے ضرور لکھیں‘ عبقری نے ایک ٹوٹکہ سیکشن قائم کیا ہے تاکہ مخلوق کی خدمت ہو اور انسانیت کو نفع پہنچے۔نوٹ: ایسے ٹوٹکے بھیجیں جن میں ادویات کا استعمال نہ ہو اور کہیں ایسا نہ ہو کہ ٹوٹکوں والی کتاب اٹھا کر سارے ٹوٹکے لکھ کر بھیجیں ایسا ہرگز نہ کریں۔ صرف آزمودہ اور سینے کا راز ٹوٹکے ہی بھیجیں۔