Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس دانت کے کیڑے مارنے کا ایک نسخہ ہے وہ قارئین کی خدمت میں پیش کرتی ہوں۔ جو مجھے میرے تایا جان سے ملا۔ ھوالشافی: ست پودینہ ایک تولہ‘ ست اجوائن ایک تولہ‘ مشک کافور ایک تولہ‘ تینوں کو شیشے کی بوتل میں ڈال کر دھوپ میں رکھیں‘ پانچ سات منٹ میں پگھل جائیں گے‘ روئی کے ساتھ دانت پر لگائیں‘ کیڑا اور درد فوری ختم ہوجائیگا‘ اور کبھی دانت خراب نہ ہوں گے۔ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔ (شاہدہ اشفاق‘ رحیم یار خان)