محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے اپنے پیپرز کیلئے اور اچھے رزلٹ کیلئے آپ سے وظیفہ مانگا تھا آپ نے مجھے یَاحَسِیْبُ روزانہ ایک سو گیارہ مرتبہ مسلسل تین دن اپنے پیپروں کا تصور رکھ کر پڑھنے کا بتایا۔ میں نے یہ عمل کیا تو میرا رزلٹ بہت زبردست آیا۔ الحمدللہ جس جس نے بھی کیا اس کے پیپرز اگر اچھے نہ بھی ہوئے مگر اللہ کے اس پیارے نام کی تکرار سے رزلٹ بہت اچھا آیا۔ اول و آخر سات بار یا گیارہ بار درود شریف ضرورپڑھیں۔تہجد اور سحری میں فوری آنکھ کھلے: عبقری کے کسی شمارے میں یہ پڑھا تھا کہ رات کے اذکار کرتے کرتےبندہ سو جائے اور بات نہ کرے تو تجربہ سے پتہ چلا کہ تہجد اور رمضان المبارک میں سحری کے وقت خودبخود آنکھ کھل جاتی ہے۔ (ل۔ق)