محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے رمضان 2015ء تسبیح خانہ میں آپ کی زیرسرپرستی گزارا‘ آج بھی مجھے وہ گزرے لمحات یاد آتے ہیں‘ اتنی روحانیت‘ اتنا سکون میں نے آج تک کہیں محسوس نہیں کیا۔ بے شک تسبیح خانہ کی روایت بخل شکنی کی ہے‘ اس لیے تسبیح خانہ کی روایت کو اپناتے ہوئے میں بھی اپنا ایک آزمودہ نسخہ قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں۔2005ء سے لے کر 2015ء تک میں معدہ کا مریض(تیزابیت تھی) رہا‘ مگر صرف سات دن درج ذیل ٹوٹکہ استعمال کرنے سے میں بالکل ٹھیک ہوگیا۔ ھوالشافی: ایک خالی کیپسول‘ سات عدد کلونجی کے دانے‘ سات قطرے سرسوں کا تیل‘ ان دونوں کو مکس کر کیپسول میں ڈالیں۔ اسی طرح سات کیپسول بھرلیں۔ روزانہ ایک کیپسول دودھ کے ساتھ کھانا ہے‘ الحمدللہ آج میں بالکل صحت مند ہوں۔ مجھے تیزابیت‘ گیس اور معدے کے امراض کا کوئی مسئلہ نہیں۔ (فقیر شمس الدین)