محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ کریم آپ کو سدا سلامت رکھے اور خوش رکھے‘ بے شمار لوگ ایسے ہی آپ سے فیض پاتے رہیں اور اللہ تعالیٰ آپ کے لنگرخانہ میں مزید برکت دے۔ آمین!آج میں قارئین کے ایک انتہائی انوکھا شفائی واقعہ لائی ہوں جو کہ ہمارے خاندان میں پیش آیا۔ یہ واقعہ میرے ابو کی چچازاد بہن کے بیٹے کا ہے‘ وہ فیصل آباد میں رہتے ہیں‘ ان کا نام ’’ٹیپو بھائی‘‘ ہے۔ ان کے گردے سکڑچکے تھے‘ ڈاکٹرز نے پانی بند کردیا تھا اور ایک دن ڈاکٹرز نے جواب دے دیا کہ اس بندے کے بچنے کی کوئی امید نہیں ہے‘ لہٰذا اب انہیں آپ گھر لے جائیں۔ بھائی کو گھر لے آئے۔ بھائی نے کہا زندگی جتنے دن کی بھی بچی ہے‘ مجھے’’ کچی لسی‘‘ پلاؤ۔ لہٰذا ساری رات بھائی کچی لسی پیتے رہے‘ صبح انہیں پیشاب آنا شروع ہوگیا اور یہی چیز ان کی زندگی کا وسیلہ بنی‘ یہ کئی سال پہلے کی بات ہے اور آج بھی یہ بھائی ماشاء اللہ سلامت ہیں۔ (صائمہ شکیل‘ لاہور)