Search

حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہٗ جب کسی قبر پر کھڑے ہوتے تو بہت رویا کرتے تھے، حتیٰ کہ آپ رضی اللہ عنہٗ کی ڈاڑھی مبارک آنسوئوں سے تر ہو جاتی تھی، آپ رضی اللہ عنہٗ سے اس سلسلہ میں معلوم کیا گیا کہ آپ رضی اللہ عنہٗ جنت یا دوزخ کے ذکر پر اس قدر نہیں روتے اور قبر پر اس قدر روتے ہیں؟ تو فرمایا کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا ہے آپﷺ نے ارشاد فرمایا: قبر آخرت کی منزلوں میں سے اوّل ہے، پس! اگر اس سے نجات پاگیا تو اس کے بعد کی منزلیں اس سے آسان ہوں گی اور اگر اس سے نجات نہیں پایا تو اس کے بعد کی منزلیں اس سے زیادہ سخت ہوں گی۔ نیز رسول اللہﷺ نے فرمایا: میں نے کوئی منظر قبر سے زیادہ خوفناک نہیں دیکھا۔ (مشکوٰۃ المصابیح)