محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے پڑھ رہی ہوں‘ بہت لاجواب رسالہ ہے‘ اس میں بہت آسان ٹوٹکے اور تیربہدف ہوتے ہیں۔ مجھے اس شمارہ کی بدولت ہی صحت و تندرستی ملی۔میں نے عبقری پڑھنے کے بعد ایک دو مرتبہ دفتر ماہنامہ عبقری کا وزٹ کیا‘آپ سے ملاقات کی بہت کوشش کی مگر آپ کی مصروفیات اور اپوائنٹمنٹ نہ ملنانے مجھے مایوس نہ کیا بلکہ میں نے ایک اور سہارا ڈھونڈا اور وہ تھا خط‘ میں نے جوابی لفافہ کے ساتھ خط لکھا اور اس میں اپنے تمام مسائل لکھ دئیے۔ جوابی لفافہ میں آپ نے مجھے عبقری دواخانہ کا پوشیدہ کورس‘اکسیرالبدن اور جوہرشفاء مدینہ لکھی گئی ترکیب کے ساتھ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ میرے بے شمار پوشیدہ امراض تھے۔ اس کورس کے استعمال سے جہاں مجھے میرے مسائل اور امراض میں بہت زیادہ فائدہ ہوا وہی میرے جسم پر سوزش تھی وہ بھی ختم ہوگئی اور میراجسم بالکل ہلکا پھلکا ہوگیا۔ان امراض کی وجہ سے میری راتوں کا سکون غارت ہوچکا تھامگر آج میں خوش و خرم زندگی گزار رہی ہوں۔ عبقری خود بھی پڑھتی ہوں اور جہاں بھی جاتی ہوں لوگوں کو عبقری رسالہ کے متعلق تو ضرور ہی بتاتی ہوں۔ عبقری میں آئے ٹوٹکے‘ وظائف لوگوں کو بتاتی ہوں اور پھر دوبارہ ملاقات پر اس کے فوائد پوچھتی ہوں۔ الحمدللہ! لوگوں کو بہت فیض مل رہا ہے اور آپ کیلئے دل سے دعائیں نکلتی ہیں۔(م۔ خ۔اٹک)