غصہ سے اکثر وہ بیماریاں پیدا ہوتی ہیں جو لاعلاج ہوتی ہیں اس لیے ہوشیار رہیں اور غصہ نہیں کریں۔ غصہ آنے پر صبر کریں کھڑے ہوں تو بیٹھ جائیں بیٹھے ہیں تو لیٹ جائے (ابودائود، ترمذی)یا غصہ آنے پر بار بار ’’اَعُوْذُ باللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ‘‘ پڑھیں۔(ترمذی)۔
بار بارغصہ آنے والوں کیلئے روحانی ٹوٹکہ:جن لوگوں کو بار بار غصہ آئے وہ دو رکعت نفل برائے حاجت پڑھ کر بار بار اللہ کریم سے دعا کریں انشاء اللہ جلد کامیابی ہوگی۔
پتھری گردہ و مثانہ
بڑی الائچی توے پر ہلکی سی گرم کرلیں پھر اس کے دانے نکال لیں 50 گرام، قلمی شورہ 50 گرام، دو ٹکیہ مشک کافور سب اجزاء کو کوٹ چھان کر سفوف بنالیں روزانہ تین وقت کچی لسی سے ایک ماشہ کھائیں یہ نسخہ پتھری کو آٹا بناکر باہر نکال دیتا ہے۔بے ضرر اور کامیاب نسخہ ہے‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔
درد گردہ سے نجات کیلئے
سنگ یہود 50 گرام کا سفوف بنالیں اور200 گرام مولی کے پانی میں کھرل کرلیں ایک ماشہ کی خوراک تین وقت پانی سے یا شربت بزوری سے استعمال کریں اکسیر نسخہ ہے۔ ( حکیم فاروق‘ مظفرگڑھ)