Search

دنیا میں زندگی گزارنے کے دو راستے ہیں برائی کا راستہ اور اچھائی کا راستہ ان دو راستوں کی خصوصیات درج کی جاتی ہیں۔برائی کا راستہ:یہ راستہ خوبصورت ہوتا ہے اور شارٹ کٹ بھی انسان اس راستے پر چل کر بہت جلد دولت اکٹھی کرلیتا ہے اور آسودہ حال ہو جاتا ہے لیکن سفر کے درمیان یا آخر میں یہی آسودگی،یہی اختیار اور یہی دولت اس کی سب سے بڑی ناکامی بن جاتی ہے، اسے کوئی بیماری لگتی ہے، بیماری اس کی دولت کو نگل جاتی ہے کچھ مال بچ جائے تو نالائق اولاد اسے اجاڑ دیتی ہے آخر میں وہ انسان اور اس کا خاندان زیرو پوائنٹ پر کھڑا ہو جاتا ہے۔ اچھائی کا راستہ: یہ راستہ ذرا طویل ، مشکل اور کٹھن ہوتا ہے۔ قدم قدم پر رکاوٹیں کھڑی ہوتی ہیں اس راستے پر چلنے والے لوگ دوران سفر زیادہ سہولتیں حاصل نہیں کرسکتے۔ انہیں فاقے بھی کاٹنے پڑتے ہیں۔ اپنی خواہشات اور حسرتوں کی قربانی بھی دینی پڑتی ہے۔ شیطان جگہ جگہ ان کے ایمان پر ڈاکے ڈالتا ہے لیکن سفر کے آخر میں وہ دنیا کی تمام نعمتیں پاتے ہیں انہیں دولت بھی ملتی اور عزت بھی، شہرت بھی نیک نامی بھی اور سکون قلب بھی۔(غلام قادر ہراج، جھنگ)