محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو صحت کے ساتھ لمبی عمر دے اور آپ ایسے ہی خلق خدا کی خدمت کرتے ہیں۔ میرے پاس ہاضمہ کی پھکی کا نسخہ ہے جو میں اور میرے گھر والے عرصہ پندرہ سال سے استعمال کررہے ہیں اور کسی بھی قسم کا پیٹ درد‘ بدہضمی‘ سینے میں جلن‘ کھٹی ڈکاریں آتی ہوں تو پھکی کا ایک چمچہ پانی سے استعمال کرنے سےاللہ تعالیٰ کے فضل سے آرام آجاتا ہے۔ نسخہ یہ ہے: ھوالشافی: مغز سونف پانچ تولہ‘ زیرہ سفید پانچ تولہ‘ جنگلی ہریڑ ساڑھے سات تولہ‘ سبز ہریڑ ساڑھے سات تولہ‘ کچور پانچ تولہ‘ اجوائن دیسی اڑھائی تولہ‘ نوشادر ٹھیکری پانچ تولہ‘ سونڈھ پانچ تولہ‘ مرچ کالی پانچ تولہ‘ نمک کالا ‘ سفید نمک اور میٹھا سوڈا ایک ایک کھانے کاچمچ۔ کوٹ کر سفوف بنالیں۔ کھانے کےبعد ایک چھوٹاچمچ استعمال کریں۔(محمد علی‘ لاہور)