محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ پچھلے پانچ سال سے مسلسل پڑھ رہی ہوں۔میرے پاس بے اولاد جوڑوں کیلئے ایک روحانی عمل ہے‘ جو کہ متعدد بار کا آزمودہ ہے۔میری طرف سے قارئین عبقری کو ہدیہ ہے۔وظیفہ پڑھیں‘ اللہ سے مانگیں اور اولاد پائیں۔ روزانہ صبح و شام 11 مرتبہ سورۂ الصفت کی آیت نمبر 76 پڑھیں‘ بعدنماز فجر133 مرتبہ سورۂ شوریٰ کی آیت49 پڑھیں‘ سورۂ السجدہ کی آیت 7 سے 9 اور سورۂ کوثر تسمیہ کے ساتھ 101 مرتبہ پڑھیں۔یہ وظیفہ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے جاری رکھیں ۔(خدیجہ عامر‘ گوجرانوالہ)