محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! بندہ کا عبقری رسالہ کےساتھ تعلق تقریباً ایک سال سے ہے۔ بندہ کو عملیات سیکھنے کا شوق تھا اور اس کیلئے مختلف عاملوں اور کتب سے استفادہ بھی کیا لیکن خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا مگر جب سے عبقری پڑھنا شروع کیا بہت فائدہ ہوا‘ سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا کہ ناقص عاملین سےجان چھوٹ گئی۔ الحمدللہ! بندہ کئی ماہ سے آپ کے درس میں حاضری دے رہا ہے اور آپ کے بتائے ہوئے کئی وظائف بھی کررہا ہے۔ ایک تسبیح صبح وشام لازمی پڑھتا ہوں‘ سارا دن ایسا گزرتا ہے جیسے میرے دائیں بائیں کوئی ہے جو میری حفاظت کررہے ہیں اس کے علاوہ سورۂ کوثر بھی سارا دن پڑھتا رہتا ہوں۔ اس کے علاوہ ایک عمل کرتا ہوں:۔ صبح وشام اول و آخر درود شریف تین تین مرتبہ‘درمیان میں سورۂ فاتحہ سات مرتبہ سورۂ اخلاص سات مرتبہ اس کا ثواب اصحاب کہف کی روح کو کرتا ہوں پھر اس کے بعد اصحاب کہف کے نام لے کر جس بیمار پر دم کرتا ہوں اللہ رب العزت اس کو شفاء عطا فرماتے ہیں۔ (ج،ر۔لاہور)