Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے عبقری کی بدولت کیا پایا۔ زندگی کے ایسے مسئلے کہ جن سےلگتا تھا کہ شاید ساری زندگی نجات ممکن نہ ہو وہ حل ہوئے۔ بندش‘ جادو وغیرہ ختم ہوا۔ بہت سے نفسیاتی مسئلے ختم ہوئے کہ جو آج کل کے نوجوانوں میں عام ہیں۔ بہت زیادہ بننے سنورنے کا شوق ختم ہوا۔ اب صاف ستھرا مگر سادہ رہنے کو دل کرتا ہے۔ الحمدللہ! گزشتہ رمضان تسبیح خانہ میں گزارا اور اس رمضان میں ڈاڑھی مبارک رکھ لی ہے۔ اب اللہ اس کی لاج رکھنے کی بھی توفیق عطا فرمائے۔ ایک انجانا خوف‘ ڈر تھا جو کہ عبقری کے مطالعہ کےبعد ختم ہوگیا۔ میں پہلے ہروقت خیالی پلاؤ بناتا رہتا تھا اس کا سلسلہ بھی الحمدللہ ختم ہوچکا ہے۔ رزق کی پریشانی (بیروزگاری) ختم ہوئی اور اللہ پاک نے سہولت والا رزق عطا کیا۔ الحمدللہ شادی ہوئی اور ایسی بیوی‘ سسرال ملا کہ جس کی مجھے خواہش تھی۔ شادی کے پہلے ہی سال اللہ نے اولاد سےنوازا جبکہ ہمارے خاندان میں جلدی اولاد نہیں ہوتی۔ مجھےاحساس کمتری سے بھی نجات ملی ہے جیسا کہ پہلے شلوار قمیص پہنتے ہوئے شرم آتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ (رضا بشیر‘ چنیوٹ)