Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے میرا نفس بہت تنگ کرتا تھا‘ جب بھی نماز پڑھتا مختلف خیالات آتے‘ ساری ساری رات نیند نہ آتی‘ مختلف خبیث قسم کی بُری چیزیں نظر آتیں‘جو میرے ساتھ بُرے عمل کرتیںجس سے میں ناپاک ہوجاتا۔ مگر میں نے جب سے سورۂ طارق روزانہ رات کو سوتے وقت پڑھنا شروع کی ہے. بہت پرسکون نیند آتی ہے‘ اب وہ چیزیں نہیں آتیں۔اس کے علاوہ ہروقت دوانمول خزانہ نمبر ایک پڑھتا رہتا ہوں جس کی برکت سے اللہ رب العزت نے مجھے بہترین روزگار دیا ہوا ہے۔ یہ سب اعمال کی برکت ہے۔ (شعیب یوسف‘ ایبٹ آباد)