محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری کی قاریہ ہوں ،ہم گھر والےعبقری رسالہ اور حضرت حکیم صاحب کی کتابیں بھی بہت شوق سے پڑھتی ہوں جس سے میرے علم میں بہت اضافہ ہوا ہے اور ان تحریروں میں انوکھے رازوں سے پردہ اٹھایا جاتا ہے جو کے عام طور پر دوسری کتابوں میں یہ باتیں بہت کم ملتی ہیں۔مجھے ٹانسلز کا مسئلہ تھا،گلےمیں شدید تکلیف رہتی تھی اور گلا ایسے محسوس ہو تا تھا جیسے بند ہو گیا ہو۔اپنے اس علاج کے لئے شہر کے بڑے ڈاکٹروں کے پاس گئی،ادیات کھائیں،انجیکشن بھی لگوائے مگر کوئی فرق محسوس نہ ہوا۔مجھے اپنے گلے میں واضح گلٹیاں محسوس ہونا شروع ہو گئیں اور تکلیف دن بہ دن بڑھتی چلی جارہی تھی۔میں اس دوران کوئی بھی چیزکھاتی تو تکلیف شدت اختیار کر جاتی ،یہاں تک کے پانی بھی پیتی تو وہ بھی ایسے محسوس ہوتا جیسے میرے گلے کو کوئی چیز چیر رہی ہو۔ میں نے کچھ اسپشلسٹ کو چیک کروایا تو انہوں نے بتایا کے اس بیماری کا واحد حل یہی ہے کے آپریشن کیا جائے،میں آپریشن نہیں کروانا چاہتی تھی مگر مرض کی شدت اتنی بڑھ گئی تھی کے اب آپریشن کے کروانے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ایک دن میں عبقری رسالہ پڑھ رہی تھی تو اس میں کسی نے ٹانسلز کے علاج میں عبقری بے بی ٹانک کا ذکر کیا تھا۔اس سے پہلے میںنے عبقری بے بی ٹانک کا نام سنا ہوا تھامگر اس کے فوائد سے لا علم تھی۔مجھے بے بی ٹانک کے بارے میں پڑھ کر بہت خوشی ہوئی اور رسالہ میں جو نمبر پارسل کے لئے دیا گیا تھا اس پر کال کر کے دو عدد عبقری بے بی ٹانک کا آرڈر کیا ،چار دن میں مجھے پارسل مل گیا اور میں نے پورے یقین اور اعتماد کے ساتھ مستقل مزاجی سے عبقری بے بی ٹانک کا استعمال شروع کر دیا۔آغاز میں شدید تکلیف کی وجہ سے کافی مشقت کا سامنا کرنا پڑا مگر میں نے ہمت نہ ہاری اور استعمال جاری رکھا۔دو ہفتے مسلسل استعمال سے میرے گلے میں جو شدید تکلیف تھی اس میں نمایا ں کمی واقع ہوئی۔کافی دنوں کے بعد میں نے تسلی کے ساتھ کھانا کھایا اور پانی پیا،میری جان میں جان آئی۔میں نےعبقری بے بی ٹانک کا دوسری بوتل شروع کردی جس سے میں بہت بہترین ہوگئی،ابھی وہ بوتل ختم نہیں ہوئی تھی کہ مکمل صحت یاب ہو گئی اور میں نے اللہ کا شکر ادا کیا ،عبقری اور حضرت صاحب کو بہت دعائیں دی کہ مجھے اتنی تکلیف دہ بیماری سے نجات ملی،اس بیماری کے بعد مجھے اس بات کا احساس ہوا کے کسی نے سچ کہا ہے کہ جان ہے تو جہان ہے۔اس بیماری سے نجات پانے کے بعد مجھ پر یہ بات عیاں ہوئی کے صحت و تندرستی اللہ تعالی کی کتنی بڑی نعمت ہے اللہ سب کو بیماریوں نجات عطا فرمائے۔میرا عبقری قارئین کو بھی مشورہ ہے کہ اگر کسی کوٹانسلز کا مسئلہ ہو یا گلہ خراب ہو تو وہ ضرور عبقری کا بے بی ٹانک سیرپ استعمال کریں،اللہ کے فضل سے شفاملے گی۔اب بھی کسی کو ٹانسلز کا مسئلہ ہو تو میں انہیں عبقری کا بے بی ٹانک کا سیرپ استعمال کا مشورہ دیتی ہوں(مناہل فاطمہ،گجرات)