محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جوڑوں، پٹھوںاور کمر درد کے اذیت ناک درد میں مبتلا تھا۔ پیشہ کے لحاظ سے مزدور ہوں مہینہ میں پندرہ دن دیہاڑی پر جاتا ہوں اور پندرہ دن جسم میںدردوں کی وجہ سے نہیں جاپاتا۔ اسی طرح ایک گھر میں مزدوری کررہا تھا دو دن کی پھر اگلے چار دن چھٹی کے بعد واپس آیا تو گھر کے مالک نے وجہ پوچھی تو میں نے بتایا کہ مجھے جسم کی دردوں کا مسئلہ ہے جس وجہ سے میں چار دن نہیں آسکا اور ایسا میرے ساتھ اکثر ہوتا ہے تین یا چار دن مسلسل کام کے بعد جسم کی دردیں بڑھ جاتی ہے جس وجہ سے میں کام نہیں کرپاتا کافی ادویات کا استعمال کرچکا ہوں یہاں تک کہ انجکشن بھی لگوائے ہیں لیکن فرق صرف چند دن کا ہوتا تھا۔میری بات سن کر اس نے جیب میں ہاتھ ڈالا اور ’’زرغوانی نقرائی‘‘ کی ایک چھوٹی سی ڈبی نکال کر دی اور کہا کہ صبح اور شام ایک گولی دودھ یا تازہ پانی کے ساتھ کھانے کے ایک گھنٹے بعد لینی ہے پھر اس کا کمال دیکھنا۔ میں نے قیمت پوچھی تو کہنے لگے یہ میری طرف سے ہدیہ ہے تم استعمال کرو میں نے استعمال شروع کیا میں خود حیران تھا کہ مجھ میں ایسی طاقت کہاں سے آگئی پھر جتنے مہینے اس گھر میں کام کیا میں نے چھٹی نہیں کی یہ سب کمال زرغوانی نقرائی کا تھا جس نے مجھے اعصابی درد سے نجات دلا دی۔ اب زرغوانی نقرائی میرے استعمال میں ہی رہتی ہے اس ڈبی پر عبقری دواخانہ کا ایڈریس تھا اب میں وہاں خود جاکر لے آتا ہوں اور استعمال کرتا ہوں میرا جسم اندر سے فولاد کی طرح ہوگیا ہے تمام دردیں ختم ہوگئی ہیں ۔ (محمد ذوالفقار، اڈہ پلاٹ)