حضرت ذوالنون مصری رحمۃ اللہ علیہ سے محبت خدا کے بارے میں پوچھا گیا۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: تو اس چیز کو دوست رکھے جس کو اللہ تعالیٰ دوست رکھتا ہے اور اس چیز کو ناپسند کرے جس کو اللہ تعالیٰ ناپسند کرتا ہے اور تو ہر نیک کام کرے اور ہر اس چیز کو دور پھینک دے جو تجھے اللہ تعالیٰ سے غافل کردے‘ اللہ تعالیٰ کے معاملہ میں کسی کسی ملامت کرنےوالے کی ملامت کا تجھے خوف نہ ہو‘ مومنوں کے ساتھ تو نرم خو ہو اور کافروں کے ساتھ سخت ہو اور الہ تعالیٰ کے رسول ﷺ کے دین میں پیروی کرے۔
حضرت بشرحافی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: تضع اور بناوٹ کو ترک کرنے میں کوشش مت کر‘حضرت نے یہ بھی فرمایا: صبر جمیل وہ ہے کہ تو کسی تکلیف کا شکوہ لوگوں کے سامنے نہ کرے۔ (ش‘ پاکپتن )