محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں تقریباً دو سال سے عبقری پڑھ رہا ہوں بہت ہی بہترین رسالہ ہے اور اس میں دیئے گئے ٹوٹکہ اور نسخہ جات اس کو دوسروں رسالوں سے مختلف بناتے ہیں۔ میرا ایک بہت پرانا مسئلہ یہ تھا کہ ہر سال سردی شروع ہوتے ہی میرا سینہ بلغم سے جکڑ جاتا تھا اور شدت کی کھانسی آپکڑتی تھی۔ تھوڑا سے چلنے سے سانس پھول جاتا اور یہ اذیت پوری سردی مجھے کاٹنی پکڑتی تھی۔ میں نے عبقری رسالہ میں شفاء حیرت سیرپ کے بارے میں پڑھا اور جن قارئین نے شفاء حیرت سیرپ استعمال کیا جاتا ان کے تاثرات بھی بہت غور سے مطالعہ کیے تو میں نے دو بوتل عبقری دواخانہ جاکر شفاء حیرت سیرپ لیے اور باقاعدگی کے ساتھ لکھی ہوئی ہدایات کے مطابق اس کا استعمال شروع کیا۔ تقریباً ایک بوتل کے ختم ہونے پر ہی میری بلغم میں 70فیصد کمی واقع ہوئی اور دوسری بوتل ختم ہونے پر بلغم کا نام و نشان نہ رہا ۔ اب میری سردی پرسکون گزرتی ہیں۔ اس کے علاوہ شفاء حیرت سیرپ ہمارے گھر میں موجود رہتا ہے خاندان میں سے بڑے یا چھوٹے جس کو بھی گلے، سینہ کا مسئلہ ہو تو وہ ایک دو بار شفاء حیرت سیرپ کا ایک چمچ نیم گرم میں میں حل کرکے نوش کرتا ہے تو اس کے گلے اور سینہ کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔ ہمارے ایک رشتے دار کو دمہ کی شکایت تھی میں نے اس کے لیے پانچ بوتل یہاں سے لے کر گائوں بھیجی اس نے استعمال کیں تو ماشاء اللہ سے چار ماہ کے اندر اندر اس کا دمہ ختم ہوگیا حالانکہ اس سے پہلے وہ ہسپتالوں کے چکر لگا لگا کر تھک گیا تھا اس نے ہزاروں روپے ادویات اور ٹیسٹوں پر لگایا تھا پھر بھی ٹھیک نہیں ہوپارہا تھا۔ اب میرا روزمرہ کا معمول ہے چاہے گلہ خراب ہو یا نہ ہو ، کھانسی ہو یا نہ ہو میں دن میں نارمل چائے کی طرح ایک بار ضرور شفاء حیرت سیرپ پیتا ہوا جس وجہ سے سارا دن جو مٹی ، دھواں سانس کے راستے اندر جاتا ہےاور بیماریاں پھیلتا ہے اس کے پینے سے جسم فریش ہو جاتا ہے۔ اور دل و دماغ کو ایک نئی تقویت ملتی ہے۔ سردیوں میں تو ہم سب گھر والے قہوہ کی جگہ شفاء حیرت سیرپ استعمال کرتے ہیں۔ (محمد وقار، لاہور)