محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے پتہ چلا کہ میرے تایا کی طبیعت ناساز ہے میں ان کی عیادت کرنے گائوں چلا گیا۔ میرے تایا شوگر کے مریض ہیں جن کا کچھ ہفتو ں سے چلتا پھرنا محال ہوگیا تھا شوگر کی وجہ سے جوڑوں کے دردوں میں مبتلا ہوکر سوکھی لکڑی کی طرح ہوگئے تھے ۔ جسم ہڈیوں کا ڈھانچہ بن گیا تھا میں ان کو دیکھ کر حیران ہوا کہ ایک صحت مند شخص چند ماہ میں کیسا ہوگیا۔ خیر میں نے ان کی عیادت کی اور کہا کہ میں شہر سے آپ کے لیے ادویات بھیجوں گا آپ نے باقاعدگی سے اس کا استعمال کرنا ہے ان شاء اللہ آپ ٹھیک ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا ٹھیک ہے ۔ میں اگلے روز لاہور آگیا اور سیدھا عبقری دواخانہ گیا جہاں اسسٹنٹ حکیم صاحب سے ملاقات ہوئی اور میں نے ان کو اپنے تایا جی کے بارے میں بتایا تو انہوں نے کہا کہ شوگر کورس اور اکسیر البدن استعمال کروائیں چند ماہ میں ان شاء اللہ آپ کے تایا ٹھیک ہو جائیں گے ۔ میں نے دو شوگر کورس اور دو ڈبی اکسیر البدن والد صاحب کے ہاتھ گائوں بھیج دی اور فون کرکے تایا جی کو ہدایت کی کہ دوائی میں لاپرواہی نہیں کرنی باقاعدگی کےساتھ استعمال کرنی ہے۔ تقریباً تین ہفتے کے بعد میں نے دوبارہ تایا جی کا حال احوال پوچھنے کے لیے کال کی تو انہوں نے بتایا کہ مجھے تمہاری دی گئی ادویات سے کافی فرق محسوس ہورہا ہے پہلے میں کسی کا سہارا لے کر چلتا پھرتا تھا لیکن اب اللہ پاک نے صحت دینا شروع کردی ہے اب میں واش روم بھی خود ہی چل کر جاتا ہوں اور اکثر مسجد میں باجماعت نماز پڑھ آتا ہوں۔ یہ سن کر میں نے ان کو اور تسلی دی کہ آپ یہ دوائی استعمال کرتے رہیں اور ختم ہو جائے تو فوراً مجھے کال کرنی ہے تاکہ میں اور دوائی بھیج دوں۔ عبقری کی ادویات کی بدولت میرا تایا جو چارپائی پر لگ گیا تھا آج چل پھر رہا ہے۔ اور ان کی شوگر جو پہلے 400 رہتی تھی اب 250 تک آگئی ہے ۔ (محمد اشفاق، کوٹ عبدالمالک)