تلاش

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں ایک پرائیویٹ کالج میں بی اے کے طالب علموں کوپڑھتا ہوں۔ میرا ایک طالب علم کافی دنوں سے کالج نہیں آرہا تھا میں نے اس کے گھر کال کی کہ آپ کا بیٹا پچھلے ایک ہفتے سے کالج نہیں آرہا کیا وجہ ہے؟ تو انہوں نے بتایا کہ اس پیشاب کرنے میں تکلیف تھی ٹیسٹ کروانے پر پتہ چلا کہ پتہ میں پتھری ہے اب ایک ہفتے سے چارپائی پر پڑا ہوا ہے ۔ دوائی لے کر دی ہے لیکن تکلیف کم نہیں ہورہی۔ تو میں نے ان کو کہا کہ آپ میرے پاس آئیں میں آپ کو دوائی دیتا ہوں وہ اس کو دیں انشاء اللہ ٹھیک ہو جائے گا۔ بچے کے والدین اگلے روز کالج آئے اور مجھ سے ملاقات کی میں نے انہیں عبقری کی دوائی ’’پتہ پتھری شفاء‘‘ دی اور لکھی ہوئی ہدایت کے مطابق استعمال کرنے کا پابند کیا اور کہا اگر دوائی ختم ہو جائے تو اِدھر پاس ہی شہر میں عبقری کی ایجنسی ہے وہاں سے دوائی اور لے لینا ۔ تقریباً دس دن بعد میں نےدوبارہ کال کی تو میرے طالب علم نے ہی کال اٹھائی ، میں نے حال پوچھا تو کہنا لگا کہ استاد جی آپ کا بہت بہت شکریہ آپ نے اچھی دوائی تجویز کی ایک ہفتے کے استعمال سے ہی مثانے میں جو درد تھا وہ ختم ہوگیادوائی جاری ہے میں نے اور منگوا لی تھی ان شاء اللہ اب میں ٹیسٹ کروائوں گا تو پتہ چلے گا کہ پتھری ہے یا نہیں پر مجھے امید ہے پتھری نہیں ہوگی کیونکہ تکلیف ختم ہوگئی ہے۔ میں نے شام کوپھر کال کی تو اس نے خوشی خوشی بتایا کہ پتھری ریزہ ریزہ ہوکر نکل گئی ہےاب میں بالکل ٹھیک ہوں کل سے کالج آئوں گا یہ سن کر میں نےاس کو دعائیں دی اور خوشی کا اظہار کیا۔ میں بحیثیت ٹیچر مطالعہ کرنا پسند کرتا ہوں عبقری سے میرا تعلق مطالعہ سے ہی ہوا میں نے اپنے کالج کی لائبریری میں عبقری رکھا ہوا دیکھا تھا اور اس کو پڑھا بہت ہی اچھا لگا تب سے عبقری میرےمطالعہ کا حصہ بن چکا ہے جسمانی و روحانی علاج کے لیےمیں عبقری رسالے کامطالعہ کرتا رہتا ہوں۔ (محمد ذوالفقار،راولپنڈی)