تلاش

گلقند ایک مشہور اور قدیم قدرتی علاج ہے جسے خاص طور پر برصغیر میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ گلاب کی پتیوں کی مدد سے تیار کیا جاتا ہے۔ یہ نہ صرف ایک میٹھا ذائقہ پیش کرتا ہے بلکہ صحت کے لیے بھی بے شمار فوائد فراہم کرتا ہے۔گل قند کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اور اس کا میٹھا ذائقہ انسان کے مزاج میں بہتری لاتا ہے، اور اسے کھاتے ہی جسم میں سکون کا احساس ہوتا ہے۔
 جسم کو گرمی سے بچانا
گلقند کو عموماً گرمی کے موسم میں استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ یہ جسم کی گرمی کو کم کرتا ہے اور جسم کو ٹھنڈک بخشتا ہے۔ یہ خاص طور پر گرم موسم میں موثر ہے۔
ہاضمے کے مسائل میں بہتری:گلقند ہاضمے کے مسائل جیسے کہ بدہضمی، گیس اور قبض کے علاج میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ ہاضمے کی پروسیس کو بہتر بناتا ہے اور آنتوں کی صحت کو فروغ دیتا ہے۔ خاص طور پر حاملہ خواتین کو قبض کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان کے لیے بھی یہ مفید ثابت ہو سکتی ہے
جلد کی خوبصورتی: گلقند کا استعمال جلد کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ یہ جلد کو تازگی بخشتا ہے اور مختلف جلدی مسائل جیسے کہ  چھائیاں اور جلد کی خشکی میں آرام مہیا کرتا ہے۔
توانائی کا ذریعہ
گلقند میں موجود شکر فوری توانائی فراہم کرتی ہے۔ اس کو ورزش کے بعد یا تھکن کے وقت استعمال کیا جا سکتا ہے تاکہ جسم کو فوری توانائی مل سکے۔دماغی صحت:گلقند دماغی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ یہ ذہنی دباؤ اور بے چینی کو کم کرتا ہے اور دماغ کو فریش رکھنے میں مدد کرتا ہے۔نسوانی صحت:خواتین کے لیے، گلقند ماہواری کے مسائل میں فائدہ مند ہوتا ہے۔ یہ مہینے میں ایک بار آنے والے دردوں کو کم کرتا ہے اور جسم کو آرام فراہم کرتا ہے
۔مدافعتی نظام کی بہتری:گلقند جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے جس سے بیماریوں کے خطرے میں کمی آتی ہے۔
منہ کی بو کا خاتمہ:گلاب کی پتیوں کو ایک روایتی ماؤتھ فریشنرمانا جاتا ہے، اس لیے گل قند کے استعمال سے منہ میں کافی دیر تک ٹھنڈک کا احساس رہتا ہے اور منہ سے خوشبو بھی آتی ہے، جس کی وجہ سے منہ کی بو کا خاتمہ ہوتا ہے۔
ذہنی تناؤ میں کمی
گل قند کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے نیند نہ آنے کے مسائل سے چھٹکارا پانے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں خوشی کو بڑھانے والے ہارمونز بھی پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ذہنی تناؤ کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اگر آپ ہر روز دودھ کے ساتھ گل قند کو استعمال کریں تو آپ کے ذہنی تناؤ میں کمی آئے گی اور آپ کو تھکاوٹ کا بھی سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
اینٹی مائیکروبیل خصوصیات کی حامل:گلاب کی پتیوں میں اینٹی مائیکروبیل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ گلاب کی پتیاں بیکٹیریا کی افزائش کو روکتی ہیں۔ اس لیے گل قند کے استعمال سے جسم میں موجود نقصان دہ بیکٹیریا کی افزائش نہیں ہوتی اور انسان بہت سے بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔
بنانے کی ترکیب:گلاب کی تازہ پتیاں اور چینی ملا کر ہلکی آنچ پر پکائیں حتی کہ رطوبت بننے لگے اور ایک گاڑھا پیسٹ تیار ہو جائے۔ گلقند کا رنگ گہرا سرخ یا گلابی ہوتا ہے اور اس کی خوشبو بہت دلکش ہوتی ہے۔اسے براہ راست کھایا جا سکتا ہے۔ دودھ یا دہی کے ساتھ ملا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 اسے مشروبات میں شامل کرکے مزیدار ذائقے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔