محترم حکیم صاحب السلام علیکم!اپنے چند آزمودہ طبی تجربات تحریر کررہی ہوں ‘ان شاءاللہ قارئین کو بہت نفع ہوگا۔
پیچیدہ بیماری کیلئے سادہ ساٹوٹکہ
میری بیٹی کی انگلی خراب تھی۔ پہلے تھوڑا سازخم ہوا پھر آہستہ آہستہ پوری انگلی گَل گئی میں نے بہت علاج کروایا مہنگی مہنگی دوائیں استعمال کیں لیکن کوئی فائد ہ نہ ہوا۔اس مسئلہ کی وجہ سے کافی پریشان تھی‘کئی علاج کیے مگر کوئی بھی کارگر ثابت نہ ہوا، پھر عبقری رسالہ میں ایک ٹوٹکہ دیکھا تو اسے گھر پر بنا کر بیٹی کو استعمال کروایا۔کچھ دن کے استعمال سے بیٹی کی انگلی جو بالکل گَل چکی تھی وہ ماشاء اللہ کافی حد تک ٹھیک ہو گئی ہےمیں نے استعمال جاری رکھا جس کے بعد بیٹی کی انگلی بالکل ٹھیک ہو گئی۔ٹوٹکہ بہت ہی آسان ہے۔ایسے مرض کی صورت میں ضرور استعمال کریں‘ ان شاءاللہ فائدہ ہوگا۔
ھوالشافی: لونگ، دار چینی، نمک ہم وزن لیں‘انہیں پیس لیں اور تھوڑا سا سرسوں کا تیل شامل کر کےبرتن میں ڈال کر آگ پر جلائیں۔اب اس تیل کو متاثرہ جگہ پر لگائیں‘ چند دن کے استعمال سے مسئلہ حل ہو جائے گا۔
قبض کا گھریلو علاج
کچھ لوگ بینگن نہیں کھاتےکیونکہ وہ لوگ اس سبزی کے فوائد سے بے خبر ہیں۔میرا بارہا کا تجربہ ہے کہ جب بھی قبض کی شکایت ہو توبینگن کا سالن بنا کر کھا لیتی ہوں۔ جس سے قبض دُور ہوجاتی ہے۔اس سبزی کا سالن کھانے سے آنتوں کے بہت سے مسائل حل ہوتے ہیں۔
حجام کا نسخہ کام آگیا!
میرے بھتیجے کے سر پر پھوڑا نکل آیا‘ پھر اُس کے ساتھ دوسرا پھر تیسرا یہاں تک کہ سر کی کافی زیادہ جلد پھوڑوں کی وجہ سے گل گئی۔کئی دوائیاں لگائیں اور انجکشن وغیرہ بھی لگوائے لیکن اس کے باوجود کوئی فائدہ نہ ہوا۔پھر ہمارے ہمسائے نے ایک حجام سے تیل لا کر دیا کہ یہ لگائو۔ ہم نے وہ تیل لگایا ‘ چند دن مسلسل لگانے سے پھوڑے بالکل ختم ہو گئے۔ جس شخص نے یہ تیل لا کر دیا وہ اس حجام کی دکان پرکام کرتاتھا۔ گھر والوںنے پوچھا کہ وہ حجام یہ تیل کیسے بناتے ہیں؟ تو اُس نے بتایا کہ وہ بھڑکا چھتہ لیتے ہیں۔ اسے حسب ضرورت سرسوں کےتیل میں ڈال کر جلا لیتے ہیں تو وہ تیل تیار ہوجاتا ہے۔ مگر ہم یہ نسخہ کسی کو بتاتے نہیں ہیں ‘ آج آپ کو بتارہے ہیں۔
اس تیل کا ایک بڑا فائدہ یہ بھی ہوا کہ پھوڑے نکلنے کی وجہ سے جو بال جھڑ چکے تھے وہ دوبارہ سے نکل آئے۔