تلاش

صحت مند اور متحرک زندگی کیلئے روزانہ ورزش بے حد ضروری ہے۔ چاہتے ہیں کہ جسم توانا، اعضاء مضبوط اور جسمانی لچک برقرار رہے تو درج ذیل ورزشیں نہایت مفید ثابت ہوں گی۔ ابتدا میں آپ تین سے پانچ منٹ کی مشق سے شروعات کریں اور آہستہ آہستہ وقت کو آدھے گھنٹے تک لے جائیں۔
جسمانی لچک اور پٹھوں کی مضبوطی 
صبح کی بہترین ورزش دونوں پاؤں کھول کر کھڑے ہو جائیں۔پہلے دائیں پاؤں کی طرف جھکیں اور اپنے دونوں ہاتھ زمین پر لگائیں پھر سیدھے کھڑے ہوں اور پھر بائیں طرف یہ عمل دہرائیں۔ خیال رہے کہ دونوں گھٹنے اور کہنیاں نہ مڑیں۔ ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو زمین پر لگانے کی کوشش کریں۔
پیٹ کی چربی کم کرنے کیلئے
زمین پر بائیں طرف کی کروٹ پر لیٹ جائیں اور اپنا تمام وزن اپنی بائیں کہنی پر ڈال لیں۔ اپنا دایاں گھٹنا پیٹ کے ساتھ لگائیں اور اب بائیں ٹانگ کو اٹھا کر سیدھا کریں جہاں تک ہو سکے ‘تین دفعہ اپنا دایاں ہاتھ بھی دائیں ٹانگ کی طرف کھینچیں۔پھر دوسری طرف بھی یہی عمل دہرائیں۔ 
کولہوںکی مضبوطی 
رانوں کے لئے ورزش زمین پر بالکل سیدھا لیٹیں پھر کمر کو اٹھا کر دونوں ہاتھوں پر رکھیں اور ٹانگوں کو اندر کی طرف کھینچ کر انگوٹھوں پر توازن قائم کریں۔ زمین سے صرف سر ، کہنیوں تک بازو اور پاؤں کی انگلیاں چھونی چاہئیں۔  کولہوں کے لئےزمین پر الٹا لیٹیں۔ سر کو اٹھا ئیں اور دونوں بازوؤں کو آگے کی طرف باندھ لیں اور کندھے سیدھے رکھیں۔ اب دونوں ٹانگیں اوپر کی طرف اٹھائیں۔ اس کے ساتھ اپنا اگلا جسم بھی تھوڑا سا اوپر اٹھائیں‘ ٹانگوں کو اوپر اٹھا کر اوپر نیچے ہلائیں۔ یہاں تک کہ آپ چند دنوں یا ہفتوں بعد سود فعہ بغیر زمین پر ٹانگیں لگائے ان کو ہلا سکیںگے۔
خواتین کیلئے مفید ورزش
خاص طور پر بچے کی پیدائش کے بعد خواتین کو یہ ورزش کرنی چاہئے کہ یہ اعصاب پر بھاری نہیں پڑتی۔ زمین پر سیدھے لیٹ جائیں۔ اپنے دونوں ہاتھ سر کے نیچے باندھ لیں۔ خیال رہے کہ کمر زمین کو چھو رہی ہو اور پیٹ‘ پٹھے کھنچے ہوئے محسوس ہوں۔ اب بائیں ٹانگ اوپر اٹھا ئیں اور جہاں تک اوپر لے جاسکیں لے جائیں۔ پھر آہستہ آہستہ نیچے لائیں۔ اب دائیں ٹانگ سے یہ عمل کریں۔ دونوں ٹانگوں کے ساتھ دس دفعہ کرنا ضروری ہے۔
بازو مضبوط بنانے کیلئے
 دونوں ٹانگیں کھول کر زمین پر بیٹھیں۔ بایاں بازو سر کے اوپر لے جا کر دائیں طرف کو مڑ جائیں کہ کمر میں کھنچاؤ محسوس ہو۔ پھر دوسرا باز و اوپر لا کر بائیں طرف مڑ جائیں۔ سیدھے کھڑے ہو جائیں ‘جسم اکڑا ہوا ر ہے۔ پاؤں جڑے ہوئے ہوں اور بازوؤں کو بائیں اور دائیں طرف پھیلا لیں۔ ہتھیلیاں باہر کی طرف ہونی چاہئیں۔ اب بازوؤں کو گھمائیں لیکن خیال رہے کہ صرف پورا باز و گھومتا رہے۔ کندھے نہ ہلیں اور باقی جسم بھی ساکت رہے‘ اس سے کندھوں پر زائد گوشت بھی کم ہو جاتا ہے اور بازوؤں کا اوپری حصہ بھی سڈول ہو جاتا ہے۔
مضبوط کمر کیلئے
کمر کی مضبوطی کے لئےسیدھے کھڑے ہوں اور پاؤں کھلے ہوں لیکن درمیان میں فاصلہ اتنازیادہ نہ ہو کہ آپ اپنا توازن قائم نہ رکھ سکیں۔ ایک ہاتھ جسم کے ساتھ لگا کر سیدھا رکھیں اور بایاں یعنی دوسرا باز و سر کے اوپر لے جائیں۔ اب دائیں طرف کو مڑیں اور لیکن سائیڈ کی طرف ہی آگے یا پیچھے نہیں۔ اب دوسرا باز و سیدھا کر لیں اور ایک سر کے اوپر لے جا کر بائیں طرف مڑ جائیں۔ خیال رہے کہ ٹانگیں نہ مڑیں