تلاش

یہ تین چیزیں گھر میں رکھ دیں!قارئین السلام علیکم! گرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے‘ سردیاں خوب اچھی گزریں‘ کام تو اتنا ہی کررہے ہیں‘ کام کا دورانیہ کم نہیں بلکہ بڑھ گیا ہے کیونکہ دن بڑا ہوگیا ہے۔ رمضان میں روزے رکھے‘ کچھ تندرست اور کچھ تن سست بھی یعنی کمزور ہوگئے۔ گرمیاں پسینے سے آغاز اور پیسنے سے اختتام کرتی ہیں۔ اچھے بھلے صحت مند ڈھیلے پڑجاتے ہیں۔ جسم پر چھائیاں‘ چہرے پر کمزوری کے آثار کیونکہ آسمان سے آگ برستی ہے‘ درجہ حرارت کم از کم چالیس کے لگ بھگ رہتا ہے۔ انڈا بھی آدھا اُبل جاتا ہے۔ مزدور نے تو آخر مزدوری کرکے اپنی روزی روٹی کرنی ہے لیکن اگر وہ ایک چورن کھالے تو محنت خوشی خوشی کرے گا۔ گرمیوں میں خواتین گھر کے کام کرتے وقت تھکاوٹ کا شکار ہوتی ہیں۔ لوگ دفتروں میں بیٹھے بیٹھے مشروبات نوش کرتے ہیں کیونکہ گرمی سے زیادہ تنگ کردینے والی حبس جو انگ انگ میں اپنا بسیرہ کردیتی ہے۔ماں باپ بچوں کو گھر سے باہر نکلنے سے روکتے ہیں‘ ارے یہی تو وقت بچوں کی موج کرنے کا لیکن والدین مجبور!

گرمی بچوں کی رنگت سیاہی اور صحت میں خرابی پیدا کردیتی ہے۔ بوڑھے تو ویسے ہی گھر میں محصور ہوجاتے ہیں البتہ جوان جو کام کرتے ہیں گھر میں رات کو ابلتے ہوئے دماغ سے آکر لڑائی جھگڑا کرتے ہیں کیونکہ گرمی تمام اعضاء کو گرم کردیتی ہے۔ اس تپتی ہوئی زمین پر ننگے پاؤں کھڑا ہوا نہیں جاسکتا۔ رات کو بھی زمین اپنے اندر سے گرم ہوا یعنی تپش باہر نکالتی ہے جو کہ پانی لگانے سے بھی ختم نہیں  ہوتی۔لیکن دانا اور عقلمند اپنی حفاظت کا طریقہ کرکے اپنی صحت کو سردیوں جیسی رکھتے ہیں ۔ ہائے افسوس! وہ نسخہ اپنے گھر تک استعمال کرتے ہیں لوگوں کو نفع کی نیت سے عام نہیں کرتے۔عبقری کی ایک چھوٹی سی کاوش ہے کہ نسخہ جات بہت عام کیے جائیں تاکہ مخلوق خدا کو نفع ہو۔
نسخہ بہت آسان ہے۔ ھوالشافی: میٹھا سوڈا‘ ریوند چینی اور سونٹھ ‘ ان کو ہموزن لے کر پیس لیں اور شیشے کے جار میں محفوظ کر لیں۔اچھا ہوگا اگر تانبے میںپیس کر رکھیں گے ‘ پانی یا دودھ کے ہمراہ صبح و شام ایک چمچ استعمال کریں۔ بچوں کو ایک چٹکی استعمال کروائیں۔ چند دن استعمال کریں۔ دل و دماغ‘ جگر‘ معدہ ہر چیز ٹھنڈی رہے گی۔ 
تو گرم میں گرم‘ گرما گرم
تو نرم میں نرم‘ خدا کا کرم
پھر آپ نرم رہیں گے‘ گھر میں بھی ناچاقیاں ‘ جھگڑے نہیں ہوں گے اور ہنستے کھیلتے گرمیوں کو الوداع کہہ دیں گے۔ والسلام