محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ پر ہزاروں‘ کروڑوں رحمتیں‘ برکات اور عافیتیں نازل فرمائے‘ ہر فتنے سے حفاظت فرمائے ‘آمین! ۔
برکت کے دروازے کھل گئے
ایک مرتبہ روحانی محفل میں آپ نے سورۂ قریش کے بے شمار فوائد بیان کئے تھے ۔اس وقت سے میں نے بھی سورۃ قریش کو اپنی زندگی میں شامل کر لیا ۔ہر وقت اٹھتے بیٹھتے وضو بے وضو ہزاروں کی تعداد میں سورۃ قریش پڑھنے لگ گیا ۔ اس سورۃ کی برکتیں مجھ پر کھلنا شروع ہو گئیں۔پہلے جو گھر میں راشن آتا تھا وہ مہینے ختم ہونے سے پہلے ختم ہو جاتا تھا ۔ لیکن سورۃ قریش کی برکت سے رزق میں راشن میں بہت برکت ہوئی ہے مہینہ گزر جاتا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اب راشن ختم نہیں ہوتا۔
اس کا دوسرا فائدہ مجھے یہ ملا کہ میرے کاروباری مسائل چل رہے تھے ‘کسی شخص نے میرے پیسے دینے تھے ‘سورۃ قریش کی برکت سے میرے پیسے مجھے واپس مل گئے۔
تیسرا فائدہ مجھے یہ ملا کہ اس کی برکت سے میری بہن کا رشتہ اچھی جگہ پر ہو گیا وہ بھی سورۃ قریش پڑھتی ہے‘ آج وہ اپنے سسرال میں ماشاءاللہ بہت خوش ہے ۔
چوتھا فائدہ یہ ہوا کہ اللہ نے بڑاگھر دیا ،بڑی گاڑی ملی، رزق کے بند دروازے مجھ پر کھل گئے ۔ایسے لگتا ہے اللہ نے مجھ پر برکتوں کے دروازے کھول دئیے ہیں۔
مشکلات فوری حل
اگر کوئی مشکل پیش آ جائے تودو رکعات نماز نفل حاجت کہ پڑھیںجس کی پہلی رکعت میں سورۃ قریش اودوسری رکعت میںسورۃ فیل پڑھیں اور سلام پھیرنے کے بعد اللہ تعالیٰ سے اپنی مشکل سے نجات کے لئے دعا کریں۔چند بار یہ عمل کرنے سے وہ مشکل آسان ہو جاتی ہے۔میں نے کئی بار اس عمل کے ذریعے اپنی بہت سی مشکلات حل کروائی ہیں۔جب بھی اس عمل کو آزمایا ہے‘ تیر بہدف پایا ہے‘ چند دن میں کام ہو جاتا ہے۔