محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! تسبیح خانہ سے ہم نے بہت کچھ پایا ہے آپ کی دعائوں کی برکت سے ہم سب گھر والے عبقری تسبیح خانہ سے نسبت رکھتے ہیں اور ہر جمعرات کی روحانی محفل آن لائن سنتے ہیں۔شب جمعہ کی روحانی محفل میںجہاں بہت سے دُکھی لوگوں کے دُکھ درد ٹلتے ہیں اور وہیں لوگ روحانیت سے بھی سیراب ہوتے ہیں۔میری کوشش ہوتی ہے کہ وقت نکال کر ہر ماہ ضرور تسبیح خانہ خدمت کے لئے حاضر ہوا کروں۔
حضرت جی! میرا سب سے آزمودہ وظیفہ مجھےآج سے 8 سال پہلے عبقری میگزین سے ملا۔میری شادی میں رکاوٹ تھی‘اور شادی کی کوئی صورت نظر نہیںآ رہی تھی۔اس دوران عبقری میگزین کا ایک شمارہ ملا جس میں شادی کا مختصر وظیفہ تھا۔ میں نے وظیفہ مکمل کیا اگلے ہی دن رشتوں کی لائنیں لگ گئیں اور پھر ہم نے اپنی مرضی کا رشتہ کیا ‘وظیفہ یہ ہے۔سورۃ ا لنباء کی آیت وَ خَلَقْنٰكُمْ اَزْوَاجًا(النبا:9) یہ آیت نمازِ عشاء کے بعد 121 بارپڑھنی ہے۔میں نے نمازِ عشاء بعد دو رکعت نماز صلوٰۃ الحاجت و صلوٰۃ التوبہ کی نیت کرکے پڑھے اور انتہائی توجہ و دھیان سے وظیفہ کیا اور آخر میں اللہ تعالیٰ سے گڑگڑا کر دعا کی۔ وظیفہ مختصر مگر انتہائی پُراثر ہے۔
میں اپنا ایک اور تجربہ بیان کرنا چاہتا ہوں‘میں دائمی نزلہ و الرجی کا مریض تھا۔دائمی نزلہ و زکام اور الرجی کے لیے بینگن کا سالن استعمال کیا تو فوراً افاقہ ہوا ۔ والسلام