محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم !میں جو اعمال لکھ رہا ہوں یہ میرے بار ہا آزمودہ ہیں۔مجھے یقین ہے عبقری قارئین کو ان سے فائدہ ہو گا‘ ان شاءاللہ۔
زندگی کے کاموں میں کبھی بھی ناکام نہ ہو
ایک تسبیح اَللّٰہُمَّ صَلّٰی عَلٰی مُحَمَّدٍوَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدْ
پڑھنے سے بہت نفع ہوتا ہے۔ ا للہ کے فضل و کرم سے ہر کام میں فتح و کامیابی نصیب ہوتی ہے۔میرے پاس اس کے بہت سے مشاہدات ہیں جو بیان سے باہر ہیں۔
داغ دھبوں کے لیے
جسم کے کسی بھی حصے پر داغ یادھبہ ہو تو 41 مرتبہ کسی مرہم یا ٹیوب پرمُسَلَّمَةٌ لَّا شِیَةَ فِیْهَا پڑھ کے دَم کرے اور اسے استعمال کرے ان شا اللہ جلد سے وہ داغ دھبہ ہمیشہ کے لیے دُور ہو جائے گا۔
جوانی میں جسمانی خواہشات سے بچنے کے لیے
اگر کسی کو جسمانی خواہشات بہت تنگ کرتے ہوں تو اس کو چاہیے کہ دن میں اسم ’’یَا مُذِلُّ‘‘ کو 770 مرتبہ پڑھے انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔ میرا خود کا آزمودہ ہے۔
جسم کی کسی بھی جگہ درد ہو یہ عمل کریں
اگر آپ کے جسم میں کسی بھی جگہ درد ہو تو وضو کے بعد دایاں ہاتھ دائیں رخسار پر پھیریں اور ہاتھ پر جو پانی آئے اسی ہاتھ کو درد والی جگہ پر پھیریں فوراً درد ٹھیک ہو جاتا ہے۔
ناجائز محبت سے چھٹکارہ
دو سال پہلے ایک بہت بڑے گناہ میں مبتلا ہو گیا پر اس وقت کچھ سمجھ نہیںآتی کوئی نصیحت کرتا تو صرف سُن لیتا عمل نہیں کرتا کیوں کہ میں اُس لڑکی کے عشق میں اتنا پاگل ہو گیا تھا تسبیح خانہ سے نسبت ہونے کے بعداحساس ہوا کہ یہ تو غلط ہے۔ اور کوئی ایسے حل بھی ڈھونڈنے کی کوشش میں تھا آخر کار وہ چیز مل ہی گئی عبقری رسالہ میں دیکھا ایک چھوٹا سا عمل وہ یہ ہے کہ 11مرتبہ یَا قَھَّارُ کو ناف پر انگلی رکھ کر سانس روک کر پڑھنا ہے دن میں کئی بار کر سکتے ہیں۔
مجھے بہت فائدہ ہوا ہے‘میری جو حالت تھی شاید کسی کی نہ ہوئی ہو۔اس سے بہت فائدہ ہو ا اور میرے دل سے ناجائز محبت نکل گئی اور د ل میں سکون آ گیا ۔
میرے والد صاحب کو ایک درویش نے عمل بتایا تھا کہ فجر یا عشاء کی نماز کے بعد 40 دن تک 1100 بار یَاوَھَّابُ پڑھنے کا معمول بنا لیں۔ اللہ کریم کبھی زندگی میں ہاتھ دولت سے خالی نہیں رکھے گا۔ والدہ اور میں نے یہ عمل کیا تو اللہ کریم نے میری والدہ کو بھی بہت زیادہ برکت دی تھی اور اللہ نے مجھے بھی بہت زیادہ برکت ود ولت عطا کی ہے۔
سو فیصد کامیابی کیلئے
والدہ محترمہ کو کہیں سے امتحان میں پاس ہونے کے لیے ایک وظیفہ پڑھا تھا‘ وہ اس طرح تھا کہ امتحان شروع ہونے سے پہلے ہر نماز کے بعد ایک تسبیح فَسَیَکْفِیْکَہُمُ للہُ وَہُوَ لسَّمِیعُ ا لْعَلِیْمُ کی پڑھنی ہے اور جب تک رزلٹ نہ آئے تب تک ہر نماز کے بعد بغیر کوئی بات کیے یہ وظیفہ پڑھیں۔ پانچ وقت کی نماز کی پابندی کریں۔اللہ تعالیٰ سے اپنی کامیابی کے لئے دعا کریں ‘ ان شاءاللہ جو توقعات رکھیں گے وہ مل جائیں گی۔اس عمل کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے تعلیم اور ہر میدان میں کامیابی دی۔