قارئین کیلئے ایک خاص عمل لے کر حاضر ہوا ہوں جو جادو جنات کے وار نہ صرف ختم کرتا ہے بلکہ جادو واپس پلٹتا ہے۔
شادی کے بعد جادو کے وار
میرے ایک دوست کی چند سال قبل شادی ہوئی‘اس پر کچھ فتنہ پرور لوگوں نےجادو کروا دیا کیونکہ وہ چاہتے تھے کسی طرح یہ شادی ناکام ہو جائے۔جادو کے ایسے سخت اثرات تھے کہ اسے اور اس کی بیوی کو گھر والوں نے بے دخل کردیا لیکن میرے دوست نے صبر سے کام لیا اور برداشت کرتا رہا۔اس کا اثر بھی الٹ ہی ہوا وہ جتنا صبر اور برداشت سے کام لیتا اتنے ہی حالات اس کے ناموافق ہو جاتے ۔ جھگڑے اس قدر بڑھ گئے کہ بات تھانے تک جا پہنچی۔جس پر جادو کیا گیا تھا اس نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ ایک آدمی اس کی زمین پر جادو کی ہوئی چیزیں دبا رہا تھا‘جب اسے رنگے ہاتھوں پکڑا تو بجائے شرمندہ ہونے کے علی الاعلان کہا میں تمہیں برباد کر دوں گا کسی صورت نہ چھوڑوں گا
جادو پلٹنے کا منظر
میری اس دوست سے ملاقات ہوئی تو وہ کافی پریشان تھااور میرے استفسار کرنے پر سارا معاملہ بتا دیا۔میں نے اسے تسلی دی اور کہا کہ آپ ہر نماز کے بعد تین بار دعائے کعب بن احبارؓ پڑھنا شروع کر دو اور اس کےعلاوہ بھی سارا دن پڑھتے رہو تو ان شاءاللہ جلد مسئلہ حل ہو جائے گا۔اس نے یہ عمل شروع کر دیا‘ چند ہی دنوں میں اس کے حالات بہتر ہونا شروع ہو گئے‘ جوبھی اسے ذلیل وخوار کرنے میں ملوث تھا‘ ایک ایک کر کے عبرت کا نشان بننا شروع ہو گئے۔ایک شخص جو ایک بڑے ادارے میں نوکری کرتا تھا ‘ اس پر چوری کا کیس بنا جس کے بعد اسے نوکری سے فارغ کردیا گیا۔پھر انہوںنے اس کی بیوی پر جادو کروانا شروع کردیا اور انہوں نے گھر کے باہر آکر باقاعدہ چیلنج کر کے کہا کہ اب اسے کسی صورت نہ چھوڑیں گے۔چند دن بعد اس کی بیوی بیمار پڑ گئی‘سر اور پورے جسم میں کھچائو محسوس ہوتا‘ حالت کافی خراب ہو گئی‘ جب ڈاکٹر کے پاس لے گئے تو مختلف ٹیسٹ کیے گئے جن کی رپورٹ بالکل ٹھیک تھی ‘میں نے مشورہ دیا کہ اب اس دعا کو مزید کثرت سے پڑھ کر بیوی پر دم کریں اور انہیں بھی پڑھنے کا کہیں۔ میرے پاس کرشماتی تکیہ کور تھا جو ہجویری محل آستانہ منت مراد سے لایا تھا وہ بھی دیا ۔ اگلے ہی دن اس نے بتایا کہ اس کی بیوی اب بالکل ٹھیک ہے‘ رات سکون سے گزاری ہے‘ جب صبح نیند سے بیدار ہوئی تو اس نے بتایا کہ میں نے دیکھا کوئی کالی شیطانی چیز جسم سے نکل کر جارہی تھی۔جن لوگوں نے جادو کروایا تھا وہ ان سب پر واپس پلٹ گیا‘ وہ عبرت بن گئے۔میرے دوست کو اعمال کی برکت سے خوشیوں بھری زندگی نصیب ہوئی ۔میرا مشورہ ہے جو لوگ جادو جنات کے اثرات سے پریشان ہیں وہ اس دعا کا ضرور اہتمام کریں‘ ان شاءاللہ فائدہ ہوگا۔
دعائے کعبؓ:اَعُوْذُ بِوَجْهِ اللّٰهِ الْعَظِيْمِ الَّذِيْ لَيْسَ شَيْءٌ اَعْظَمَ مِنْهُ وَبِكَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّآمَّاتِ الَّتِيْ لَا يُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَّلَا فَاجِرٌ وَّبِأَسْمَآءِ اللّٰهِ الْحُسْنٰى كُلِّهَا مَا عَلِمْتُ مِنْهَا وَمَا لَمْ اَعْلَمْ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَبَرَاَ وَذَرَاَo