تلاش

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!جیسے آپ دُکھی انسانیت کی خدمت فرما رہے ہیں اللہ پاک آپ کو اور آپ کی نسلوں کو قیامت تک اس خیر کے کام کے لئے قبول فرما ئیں اور ہمیشہ یہ فیض ہمیں ملتا رہے۔آمین۔
 میرے پاس کچھ خاص ٹوٹکے ہیں جو میں عبقری صفحات کی  زینت بنانا چاہتی ہوں۔ یہ میں نے خود ا ستعمال کیے ہیں میرے اپنے تجربات ہیں۔
کانوں میں سائیں سائیں کی آواز
 اگر کسی کے کانوں سے سائیں سائیں سُو ںسُوں کی آوازیں آتی ہوں تو اس کے لیے یہ نسخہ بہت شان دار ہے۔ میری عمر 50 سال ہے میں خود بھی یہ استعمال کرتی ہوں بہت فائدہ ہوتاہے۔بادام  50گرام، چاروں مغز 50 گرام، خشخاش 50گرام لے کر رکھ لیں ، روزانہ رات کو یہ چیزیں مٹی کے برتن میں بھگو دیںاور صبح اسے پیس کر سردائی بنا کر استعمال کریں ‘ بہت مجرب ہے۔
 دوسرا نسخہ تو اتنا با کمال ہے کہ اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، یہ نسخہ بے شمار لوگوں کا آزمودہ ہے، کئی لوگوںنے اس ٹوٹکے کو استعمال کیا اور شفاء پائی ‘ کئی بیرون ملک جاننے والوں کو بھی اس نسخے کے فائدے بیان کرتے سنا۔یہ ٹوٹکہ کرنے میں بہت آسان ہے اسی وجہ سے اکثر لوگ اس کے بے قدری بھی کرتے ہیں لیکن جو لوگ اس کو قدر سے لیتے ہیں انہیں اس کے حیرت انگیز نتائج ملتے ہیں۔آنکھوں کے چھوٹے بڑے مسائل کے لئے اکسیر ہے۔اس کا طریقہ یہ ہے کہ رات سوتے وقت اچھی طرح مسواک کرکے سونا ہے اور صبح اٹھ کر بسم اللہ اور سورۃ فاتحہ پڑھ کر باسی لعاب انگلی سے آنکھوں میں لگانا ہے۔ ہلکی سی چبھن بھی ہو گی کیونکہ باسی لعاب میں تیزابیت ہوتی ہے لیکن یہی تیزابیت آنکھوں کے لئے امرت ہے۔ انشاء اللہ اس عمل سے آنکھوں کے جیسے بھی امراض ہوں ٹھیک ہو جاتے ہیںاور مسلسل استعمال کرنے سے موتیا نظر کی کمزوری بھی ٹھیک ہو جاتی ہے۔اگر کسی کی آنکھوںمیںالرجی ہو کسی دوائی سے ٹھیک نہ ہوتی ہو تووہ بھی اس ٹوٹکے سے ٹھیک ہو جائے گی