تلاش

قارئین السلام علیکم ! آج میںجس موضوع پررقمطراز ہو رہا ہوں ، یہ اس وقت کی اہم ضرورت ہے، عبقری تسبیح خانہ کو اللہ جل شانہ نے یہ سعادت اور قبولیت بخشی کہ اعمال سے پلنے بننے اوربچنے کے پیغام کو مخلوق خدا میں عام کرنے کا کام لیا۔اصل میں یہ پیغام ہمیںقرآن و حدیث‘ صحابہ و اہل بیت رضوان اللہ تعالی علیھم اجمعین اور اولیاکرامؓ سے ملا ہے۔’’ اکابر پر اعتماد‘‘ واٹس ایپ گروپ اور فیس بک پیج پر عبقری کے وظائف کی سند اور حوالے ثبوت کے ساتھ دیے گئے ہیں۔لیکن ایک ایسا طبقہ بھی ہے جو صرف سائنس کو مدنظر رکھ کر چلتا ہےاور ہر چیز کو سائنس کے پیمانے پر تولتا ہے، آج ہم اعمال وظائف کے مثبت اثرات کو سائنس کے مطابق سمجھنے کی کوشش کریں گے۔ 
ایک سائنسدان نے پانی پر وظائف پڑھے اور نتائج سےدیکھ کر حیران!
ایک سائنسدان ڈاکٹر ماسارو ایموٹو کی مشہور ریسرچ ہے ‘ جس میں انہوںنے پانی کے دو برتن لیےا ور ایک پر محبت رحمت کے الفاظ پڑھےاور دوسرے پر نفرت آمیز الفاظ۔ اس کے بعد جب پانی کا خوردبین سے معائنہ کیا تو جس پر محبت اور رحمت کے الفاظ تھے اس میں شفاپیدا کرنے والے اثرات اور جس پر نفرت کے الفاظ تھے اس میں نحس اثرات پیدا ہو چکے تھے۔ 
اسی طرح سائنس نے اب یہ ثابت کر دیا ہے کہ مقدس اور روحانی الفاظ جیسے وظائف ،دعائیں،یا قرآن کی آیات پڑھنے سے نہ صرف برکتیں ملتی ہیں بلکہ یہ بیماریوں کو ٹھیک کر سکتے ہیں، جادو یا نظر بد کے اثرات ختم کر سکتے ہیں، دولت اور خوشحالی کو اپنی طرف کھینچ سکتے ہیں اور یہاں تک کہ کھانے پینے کی چیزوں پر شفائی توانائیوں کو فعال کر سکتے ہیں۔ذیل میں جدید سائنس کی روشنی میں وہ تحقیقات، نظریات اور ثبوت دیے جا رہے ہیں جو یہ ثابت کرتے ہیں کہ مقدس کلمات کا حقیقی اثر ہوتا ہے۔
سائمیٹکس سائنس کا وہ علم ہے جو دکھاتا ہے کہ خاص الفاظ بولنے سے آوازپانی اور اشیاء پر تبدیلی پیدا کر سکتی ہے۔528 ہرٹز آواز کی ایک فریکوئنسی ہے جسے ڈی این اے کی مرمت اور تناؤ کم کرنے کیلئے مفید پایا گیا ہے۔
دماغ پر مقدس الفاظ کا اثر (نیوروپلاسٹیسیٹی):ہارورڈ یونیورسٹی کےڈاکٹر ہربرٹ بینسن کی ریسرچ کے مطابق دعا یاخاص ذکر دہرانے سے "ریلیک سیشن ریسپانس فعال ہوتا ہے، جو تناؤ کم کرتا ہے اور مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے۔
پلیسبو اثر اور یقین کی طاقت : آکسفورڈ یونیورسٹی کی ریسرچ کے مطابق اگر کوئی شخص کسی دعا یا روحانی عمل کو یقین سے پڑھتاہے، تو اس کا دماغ جسم کو خودبخود شفا دینے لگتا ہے۔اس کو پلیسبو اثر یا یقین کی طاقت کہا جاتا ہے۔جرنل آف ریلیجن اینڈ ہیلتھمیں شائع تحقیق کے مطابق قرآن پڑھنے سے درد اور تناؤ کم ہوتا ہے۔
ڈاکٹر جو ڈسپینزا کی تحقیق: دھیان اور توجہ کےساتھ پڑھے یا سوچےخاص برکت والے الفاظدماغ کو دوبارہ پروگرام کرتے ہیں اور جینز کی ترتیب بدل کر فوری شفا دے کر بیماریوں کو ٹھیک کر سکتے ہیں۔
وظائف عملیات میں یقین کی اہمیت اور جدید سائنس کا اتفاق
کوانٹم فزکس کے آبزرور ایفیکٹ کے مطابق، رب کے خاص اسماء کا مراقبہ کرنے والے مختلف چیزوں پر اثر ڈال سکتے ہیں۔
پنسلوانیا یونیورسٹی کےڈاکٹر اینڈریو نیوبرگ نےمراقبہ کرنے والوں کے دماغ کے اسکینز میں دیکھا کہ ان کےفرنٹل لوب (توجہ اور مثبت سوچ کا مرکز) زیادہ فعال ہو جاتا ہے۔ڈاکٹر ولیم ٹیلر کے تجربات میں مراقبہ اور دعائیںکرنے والوں نے اپنے ارادوں سے پانی کے پی ایچ لیول تک بدل دیا۔
جادو، نظر بد اور منفی توانائیوں کا سائنس کے مطابق جائزہ:بائیو الیکٹروگرافی کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ منفی اثرات جیسے نظر بد اور جادو جسم کے توانائی کے میدان کو خراب کر دیتے ہیں۔بائنورل بیٹس اور شومان ریزوننس: تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ آواز کی (7.83 Hz)فریکوئنسیز دماغی لہروں کو ہم آہنگ کرتی ہیں، جو نظر بد کے اثرات کو کم کر سکتی ہیں۔
دولت اور برکت کی کشش (ارتعاش کا قانون):ڈاکٹر بروس لیپٹن (ایپی جینیٹکس) کے مطابق آپ کا یقین اور الفاظ جینز کو کنٹرول کرتے ہیں، یعنی مثبت اقرار آپ کو کامیابی کی طرف لے جا سکتے ہیں۔ڈاکٹر ڈیوڈ ہاکنز (پاور بمقابلہ فورس): کچھ الفاظ (جیسے محبت، شکر) کی اعلیٰ توانائی مثبت نتائج کو کھینچتی ہے۔یقین اور نیت کی طاقت بیماریوں کو ٹھیک کر سکتی ہے اور برکت کو متوجہ کرتی ہے۔جی ہاں قارئین! مقدس الفاظ کے اثرات نیورو سائنس، کوانٹم فزکس سے ثابت ہیں۔ اگر آپ دولت، شفا یا حفاظت چاہتے ہیں، تو اعلیٰ ارتعاش والے وظائف اور دعاؤں(جو کہ عبقری تسبیح خانہ پھیلا رہا) پر مضبوط یقین کے ساتھ عمل کریں۔