بظاہر معمولی مگر طاقتور
آئیں آپ کو ایک ایسا راز بتائیں جس کا تعلق جنت قرآن اور فرمان مصطفیٰ ﷺکے ساتھ ہے‘ یہ جنتی راز قرآنی تحفہ‘ نبوی سوغات ہے۔ میں آج آپ کو اس کے فوائد بتاؤں گا اور اس کے فوائد سن کر آپ حیران ہوں گے۔ دراصل بعض چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو بظاہر مختصر، معمولی اور چھوٹی ہوتی ہیں لیکن ان کی طاقت اور تاثیر بہت زیادہ‘ لوگ ان کو معمولی سمجھ کر چھوڑ دیتے ہیں حالانکہ یہی وہ چیز ہے جو انسانیت کی صحت بقاء ‘ جسم کے ہر ایک حصہ کو تندرست اور توانا کرتی ہے اور جسم کے ہر حصے کو صحت کا اصول‘ صحت کا راز اور زندگی بخشتی ہے:تین اجزاء۔1۔ انار۔2۔ زیتون۔3۔ شہد۔
صدیوں پرانے تجربات
انار، زیتون اور شہد ان تینوں کا تذکرہ قرآن میں ہے‘ یہ تینوں جنت میں ہوں گے کہ انار جنتی پھل ہے‘ زیتون جنتی نعمت اور شہد جنت کی نہر‘ اگر ہم تینوں چیزوں کو ملا لیں‘ جو کہ صدیوں سے تجربات میں یہ بات موجود ہیں ‘ صدیاں اس بات کی گواہ ہیں اور یہ زندگی کے تجربات میں ہیں۔اس میں علاج معالجہ کا ایک بہت بڑا راز ہے جس نے آزمایا‘ مفید ‘ صحت مند پایا‘ باکمال پایااور جس نے آزمایا نہایت ہی فائدہ مند اور نہایت ہی سود مند ہے۔
پہلا فائدہ: تینوں اجزاء آپس میں ملالیں‘ انار کارس‘ زیتون کا وہ تیل جو بہت خالص ہو اور خالص شہد‘ہموزن ملا کر خوب مکس کریں تاکہ آپس میں مل جائیں۔
اس کو کسی ڈراپر میں ڈالیں‘ سوتے وقت ایک قطرہ آنکھ میں ڈالیں‘ ہلکی جلن ضرور ہوگی‘ لیکن اس جلن کا فائدہ آپ سنتے چلے جائیں اور اس کے فوائد کے کمالات جو آپ پر کھلیں گے وہ جاننا بہت ضروری ہے۔
آپریشن ناکام‘ مگرنسخہ کامیاب
کچھ لوگ ایسے ہیں جو کہتے ہیں اب آپریشن نہیں ہو سکتاکیونکہ آنکھ کے اندر کچھ ایسا کالاموتیا ہے یا ایسی بیماری ہے جس کا علاج ممکن نہیں‘ان کیلئے یہ بہت بہترین تحفہ ہے ۔ جنہیںرات کو نظر نہیں آتا‘ یا دن کو دھندلا نظر آتا ہے ان کیلئے نہایت مفید ہے۔ کمپیوٹر سکرین‘ موبائل یا ایسی تیز لہریں‘ شعاعیں ویلڈنگ کی یا کسی ایسی جس کی وجہ سے نظر کمزور ہوگئی ہے اور نظر ختم ہورہی ہو آنکھوں میں سوتے وقت ڈالیں۔ آج کل ہماری ہواؤں اور فضاؤں میں تابکاری خطرناک لہریں اور شعائیں جو کہ نظر نہیں آتیں لیکن ہماری آنکھ کو کھارہی ہیں۔ یہ چیز اگر آپ چاہتے ہیں کہ ختم ہوجائے‘ اس سے حفاظت ہوجائے اسے آنکھ میں ڈالیں۔
دل کے بند والو اور سرجری کے مسائل کا حل
دوسرا فائدہ: ہم اس کو پی بھی سکتے ہیں اور پلا بھی سکتےہیں‘ ایک چمچ انار کا رس‘ ایک چمچ زیتون کا تیل اور ایک چمچ شہد‘ملا کر صبح ‘ دوپہر‘ شام پی لیں‘ اب اس کے فوائد سنتے چلے جائیں جس کے دل کے والو بند ہوں‘ دل کی بہت بڑی سرجری کا مشورہ ہو‘ یا دل کی دھڑکن بہت تیز ہو یا بلڈپریشر کبھی لَو‘ کبھی ہائی‘ کبھی نیچے کبھی اوپر‘ ایسے لوگوں کت کےت صحت مند ی کاراز یہی ٹوٹکہ ہے،
تیسرا فائدہ:اگر کوئی یہ چاہتا ہے کہ اس کے جوڑ‘ کمر‘ پٹھے‘ اعصاب سلامت رہیں زندگی بھر معذوری اور مجبوری نہ ہو‘ ہمیشہ صحت مند زندگی اور صحت مند نظام اس کے ساتھ رہے لمبی عمر پائے اور لمبا سفر زندگی کا طے کرے وہ سوفیصد یہی ٹوٹکہ استعمال کرے ۔
جوڑ ‘کمر اور پٹھوں کی تکلیف کیلئےلاجواب
آپ ایک وقت میں تین چمچ شہد‘ تین چمچ زیتون اور تین چمچ انار کا رس لے سکتے ہیں۔انار کا رس اگر ہلکا تھوڑا سا کھٹا بھی ہو تو کوئی حرج نہیں‘ نقصان دہ نہیں فائدہ مند ہے۔ یہ تینوں چیزیں پلائیں‘ ان تینوں چیزوں سے جوڑوں اور کمر کے مریض ٹھیک ہوں گے۔ پٹھوں اور اعصاب کے مریض صحت مند ہوں گے۔ کمر نہیں جھکے گی‘ صحت ہمیشہ ساتھ دے گی۔
دس منٹ میں چہرہ سرخ و سپید
چوتھا فائدہ: جو کہتے ہیں میرے چہرے پر جھریاں‘ سیاہ داغ ہیں‘ سیاہی بڑھ رہی‘ دھبے مستقل بڑھ رہے ہیں وہ یہ ٹوٹکہ پینے میں بھی لگانے میں بھی استعمال کریں۔ ہتھیلی پر ڈال کر چہرے پر بہت زیادہ ملیں‘ ملتے رہیں کم از کم دس منٹ پھر ڈالیں‘ پھر ملیں اسی طرح چہرہ جو ہے وہ شفاف رہے گا اور چہرہ صحت مند رہے گا اور اس کو پینے سے بھی چہرے کی صحت مندی کے راز ہمیشہ میں نے کھلتے دیکھے ہیں۔یہ جسم کی اندرونی صحت اور بیرونی صحت کا مکمل اور سوفیصد علاج ہے اور حقیقی زندگی اگر کوئی چاہتا ہے تو اس ٹوٹکے کے ساتھ دوستی کرے۔
نظر تیز کرنے‘ جلد خوبصورت بنانے‘ جسم اور اعصاب کو طاقت دینے‘ پٹھوں کو مضبوط کرنے‘ طبیعت کو بہت زیادہ باکمال بے مثال بنانے کیلئے یہ ٹوٹکہ نہایت آزمودہ ہے۔
سدا جوانی اور تندرستی کا راز
پانچواں فائدہ: آپ صحت مند ہیں‘ آپ کو ان تکالیف میں سے کوئی تکلیف نہیں‘ لیکن آپ چاہتےہیں کہ واقعی ساری عمر صحت مند رہیں‘ ساری عمر صحت اور تندرستی کے راز پاتے رہیں تو پھر آپ کبھی نہ بھولیں‘ اس کو ہمیشہ اپنے پاس رکھیں یعنی اس کو استعمال کرتے رہیں۔ اپنی نسلوں کو استعمال کروائیں‘ نسلیں صحت مند‘ تندرست اور توانا رہیں گی۔ ان کی نظر‘ ان کے اعصاب‘ وقت سے پہلے بڑھاپا‘ یادداشت‘ طاقتور جسم‘ طاقتور باکمال جوانی‘ ان شاء اللہ چمکتی دمکتی رہے گی۔