تلاش

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ اور تسبیح خانہ کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے بہت نوازا۔تسبیح لاہور جا کر پہلا رمضان 2016 ءمیں گزرا جہاں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ روحانی اعمال زندگی کا حصہ بن گئے‘آسان طبی ٹوٹکے ملے جو مختلف بیماریوں میں کام آئے۔آج چند تجربات قارئین کی خدمت میں تحریر کر رہا ہوں تاکہ انہیں نفع ہو۔
مایوس مرد حضرات یہ نسخہ آزمالیں
ایک صاحب ملے جن کے پاس کچھ خاص طبی نسخے اور کمالات تھے ‘ وہ بڑے تعلیمی اداروں میں جادوئی کرتب بھی دکھاتے تھے‘ ان کے پاس کمال کا فن تھا۔انہوں نے ازدواجی زندگی کے خوشگوار لمحات کو بڑھانے کے لئے ایک نسخہ بتایاکہ جب شوہر فراغت کے قریب ہو تواس وقت جتنا آسانی سے ہو سکے سانس روک لیں۔ بس یہ آسان اور سادہ سا ایک ٹوٹکہ ہے۔انہوں نےاپنے تجربہ کے مطابق بتایا ناکام ازدواجی زندگی کی زیادہ تر وجہ قوت باہ کی کمزوری ہوتی ہے‘اصل وجہ یہی ہوتی ہے۔ لوگ شرم کی وجہ سے نہیں بتاتے۔انہوں نے اپنا مشاہدہ بتا یا کہ جب میری شادی ہوئی تو میں نے اس ٹوٹکہ پر عمل کیا جس کا میرے وہم و گمان سے بھی زیادہ نفع ہوا۔ہم میاں بیوی کے آپس میں لڑائی جھگڑے نہیں ہوتے‘آپس میں پیار و محبت مثالی ہے۔ اکثر کبھی گھر سے باہر رہنا پڑتا ہے تو پریشان ہو جاتی ہے اور میری بہت فکر کرتی ہے۔یہ نسخہ مرد حضرات کے لئے ایک تحفہ ہے‘ امید ہے ان شاءاللہ جو بھی استعمال کرے گا وہ دعائوں سے نوازے گا۔
پیچش سے پریشان مریض یہ ٹوٹکہ آزمالیں
ایسے افراد جو ڈائیریا‘ پیچش جیسے مسائل کا شکار ہوں ‘ ادویات کھا کھا کر تھک گئے ہوں مگر آرام نہ مل رہا ہو تو ان کے لئے بہت ہی کار آمد نسخہ تحریر کر رہا ہوں۔
ھوالشافی:5عددالائچی اور 3 لونگ لیں‘ ڈیڑھ کپ پانی میں ڈال رک ابالیں‘ جب ایک کپ رہ جائے تو گھونٹ گھونٹ کر کے پی لیں۔جتنے بھی زیادہ موشن لگے ہوں‘ ان شاءاللہ اس نسخہ کے استعمال سے ختم ہو جائیں گے۔
مردانہ پوشیدہ امراض کا علاج
 مرد حضرات جو جریان‘ سرعت انزال اور مختلف پوشیدہ امراض کا شکار ہوں ان کے ایک نسخہ تحریر کر رہا ہوں جس کے کچھ عرصہ استعمال سے ان امراض سے ان شاءاللہ شفاء مل جائے گی۔عام طور پانچ دن استعمال کرنے سے آرام مل جاتا ہے۔
ھوالشافی: ستاور ، سنگ جراہت، چھلکا اسپغول، چھوٹا شہد ہم وزن لے کر معجون بنا لیں۔ صبح نہار منہ لسی کے ساتھ کھا لیں۔  ان شاء اللہ  شفاء نصیب ہو گی۔