تلاش

بارش کے پانی میں عرشی شفاء کا خزانہ ہے‘ اس کے انوکھے کمالات ہیں۔جب سے اس کے فوائد عبقری میںپڑھے ہیں ‘ اس کا استعمال شروع کیا ہے ۔اس کے صحت پر نہایت مفید اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
چنددن سے گلہ خراب تھا‘ایسے لگتا تھا جیسے گلے کے اندر زخم ہوا ہو‘خراش بھی ہو رہی تھی۔ایک دن میری نظراچانک بارش والے پانی پر پڑی جو میں نے محفوظ کیا ہوا تھا۔اس دن ایام بیض کے روزے بھی رکھ رہی تھی۔میں نے سحری کے وقت پورا ایک گلاس بارش کے پانی کا پی لیا اور پھر سو گئی۔صبح جب نیند سے بیدار ہوئی تو گلہ بالکل ٹھیک ہو چکا تھا‘نہ خراش‘ نہ زخم‘الحمدللہ کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔
میں سکول کے لائق ترین طالب علموں میں رہی ہوں حالانکہ میں بہت زیادہ پڑھتی بھی نہیں تھی‘کچھ مضامین کی تیاری امتحانات کے دنوںمیںہی کرتی تھی لیکن میری یادداشت اور ذہانت کا رازبارش کا پانی ہی ہے جسے میں عام روزمرہ کے دنوں میں استعمال کرتی رہتی ہوں۔بارش کا پانی پینے سے بند دماغ کی گرہیں کھل جاتی ہیں۔ انسان صحت مند رہتا ہے‘قوت مدافعت بہتری ہوتی ہے جس وجہ سے مختلف بیماریوں سے حفاظت رہتی ہے۔
سکول کی طرح اکیڈمی میں بھی نئے سٹوڈنٹس سےاساتذہ ان الفاظ میں کرواتے ہیں کہ ’’یہ ہمارا کمپیوٹر ہے‘ اس میں پرانے سے پرانا ڈیٹا محفوظ ہے جو بات ہم سب بھول جاتے ہیں‘ یہ پوری تفصیل سے بتاتی ہے‘‘۔میرے اساتذہ مزید کہتے تھے کہ اس لڑکی کے دس دماغ ہیں۔اصل میں دماغ تو ایک ہی ہے مگر حقیقت میں یہ بارش کے پانی کا کمال ہے جس کے مجھے اتنے زبردست فوائد مل رہے ہیں۔