تلاش

میری شادی کو تقریباً 30سال ہوگئے ہیں۔جب سے شادی ہوئی میرے ساتھ عجیب معاملات شروع ہو گئے‘ کبھی کوئی کپڑا سلامت نہیں رہتا تھا۔جب بھی نیا سوٹ لیتی‘ اس پر کٹ لگ جاتے یاکچھ نہ کچھ ہو جاتا۔بچے پیدا ہوئے‘ جب جوان ہوئے توان کے ساتھ بھی یہی معاملات شروع ہو گئے۔ ایک بیٹا تو جب بھی نیلے رنگ کے کپڑے لیتا یا جل جاتے یا کٹ جاتے۔ تقریباً 20 سال سے میرے آدھے سر میں درد رہتا ہے۔ جیسے ہی صبح آنکھ کھلتی جسم کا کوئی نہ کوئی حصہ جکڑا ہوتا۔ پھر اللہ کا کرم ہوا عبقری ملا۔ میں نے آپ کو خط لکھا اپنے سارے حالات لکھے۔ آپ نے مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ اَحْمَدُ رَسُوْلُ اللہِ کا وظیفہ دیا جو ہم سب گھر والوں نےسواتین لاکھ کیا اور اب بھی جاری ہے تو الحمدللہ! ہمارے کپڑے جلنا، کٹنا بند ہو گئے ۔ سب سے بڑھ کر گھر میں اور دل میں سکون آیا۔ میرا آپ سے مسلسل خط کے ذریعہ رابطہ ہوتا ہے‘ میں نے پھر اپنےحالات لکھے تو آپ نے دو انمول خزانہ پڑھنے کی تلقین فرمائی‘وہ بلا ناغہ پڑھتی ہوں‘ 21بار انمول خزانہ نمبر 1اور 313 بارا نمول خزانہ نمبر 2 پڑھتی ہوں تو محسوس ہوتا ہے گھر کے حالات کو کسی نے بہتری کی جانب گامزن کیا ہے ‘ا ب گھر کے حالات میں مثبت تبدیلی آنا شروع ہو گئی ہے ۔
پہلے ہمیں ہر مہینے کے آخر میں پریشانی ہوتی تھی‘راشن اُدھار لانا پڑتا تھا۔ ایک درس میں آپ سے سنا کہ جو لوگ قرض لیتے ہیں اللہ ان کے گھر پر فقر کا جھنڈا لگا دیتے ہیں۔ پھر اللہ پاک سے دعا کی کہ ہماری مدد کر۔ پھر مغرب کی نماز کے بعد 41 بار یَاحَفِیْظُ یَاحَفِیْظُ یَارَقِیْبُ یَامُجِیْبُ یَا اللّٰہ یَااللّٰہ   قبلہ رُخ ہو کر پڑھنا شروع کیا۔ شکر ہے اب ادھار نہیں لینا پڑتا اورپیسوں میں اتنی برکت ہو جاتی ہے کہ راشن مہینہ گزرنے کے بعد بھی بچ جاتا ہے۔