تلاش

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں گزشتہ پانچ سال سے عبقری رسالہ پڑھ رہی ہوں۔گھر میں اگر کوئی شخص بیمار پڑجائے تو عبقری رسالہ سے اس مرض کا علاج تلاش کر کے علاج کرتی ہوں۔ گھریلو مصروفیات کی وجہ سے زیادہ ٹوٹکے استعمال کرنا میرے لئے مشکل ہوتا ہے لیکن میرے اس مسئلہ کا حل بھی عبقری کے ذریعے ہی مل جاتا ہے اور وہ عبقری دوا خانہ کی ادویات ہیں۔میری ایک سال کی بیٹی ہے جس کا اکثر پیٹ خراب ہو جاتا۔مہینہ میں ایک سے دو بار اسے موشن لگ جاتے اور وہ دودھ پینا بھی بند کردیتی۔اگر زبردستی دودھ پلانے کی کوشش کرتی تو وہ الٹیاں کرنا شروع کر دیتی ۔تقریباً ایک ہفتہ مسلسل اس کے علاج کے لئے ڈاکٹر کے پاس جانا پڑتا اورمختلف ادویات کے استعمال کے بعد اسے کچھ افاقہ ہوتا۔لیکن مسلسل ادویات استعمال کروانے سے اس کا معدہ بھی کمزور ہوتا جا رہا تھا۔میں نے عبقری رسالہ میں چلڈرن سیرپ کے بارے میںپڑھا ۔میں نے رسالہ میں موجود ادویات کے بکنگ والے نمبر پر کال کی اور دو عدد چلڈرن سیرپ کا آرڈر کر دیا۔چند دن مسلسل بیٹی کو یہ سیرپ استعمال کروانے سےاس کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہو گئی جس کے بعد میں نے سیرپ کا استعمال بند کر دیا لیکن پھر اگلے مہینے دوبارہ بیٹی بیمار پڑ گئی۔میں نے مشورہ والے نمبر پر کال کی تو مجھے بتایا گیا کہ اس سیرپ کو مسلسل کچھ عرصہ استعمال کروائیں ان شاءاللہ مسئلہ نہیں ہوگا۔میں نے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بیٹی کو مسلسل تین ہفتے چلڈرن سیرپ استعمال کروایا ‘اللہ کا شکر ہے بیٹی تندرست رہنا شروع ہو گئی۔
اس کے موشن اور الٹیوں کا مسئلہ حل ہو گیا اور مسلسل ادویات کے استعمال سے جو معدہ کمزور ہو گیا تھا وہ بھی بہتر ہو گیا۔میں اب بھی مہینہ میں چند بار بیٹی کو چلڈرن سیرپ استعمال کرواتی ہوں جس سے وہ مختلف بیماریوں سے حفاظت میں رہتی ہے۔اس سیرپ کی وجہ سے ڈاکٹروں اور ہسپتالوں کے چکر لگانے سے نجات مل گئی۔چلڈرن سیرپ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ بچوں کے سیرپس کی طرح کڑوا نہیں بلکہ خوش ذائقہ اور میٹھا ہے عمومی جسے ہر بچہ بخوشی استعمال کرلیتا ہے۔میرے بھتیجے بھی اکثر بیمار پڑ جاتے تھے ‘ میں نے انہیں بھی چلڈرن سیرپ استعمال کرنے کا مشورہ دیا جس کے استعمال سے چند ہی دنوں میں انہیں بھی شفاء مل گئی۔(شاہین انصار‘کراچی)