محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!گزشتہ دو ماہ سے سینے میں تکلیف کا سامنا تھا۔میں نے کچھ پین کلر ادویات کا استعمال کیا جس سے عارضی طور پر افاقہ ہو جاتا مگر ایک سے ڈیڑھ ہفتہ گزرنے کے بعد دوبارہ تکلیف شروع ہو جاتی۔ایک وقت ایسا آیا کہ پین کلر ادویات سے فائدہ ہونا بھی ختم ہو گیا۔میرےچچاایک بڑے ہسپتال میں بطورڈاکٹر خدمات سر انجام دے رہے تھے۔والدین نے ان سے رابطہ کیا اوران سے علاج کروانا شروع کیا۔ڈاکٹر صاحب نے کچھ ضروری ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا جن کی رپورٹس سے معلوم ہوا کہ مجھے بریسٹ کینسر ہو گیا ہے۔میں نے جب یہ خبر سنی تو گھبرا گئی کیونکہ چند ماہ پہلےہمارے علاقے میں ایک خاتون کا اسی بیماری کی وجہ سے انتقال ہوا تھا۔مجھے والدین اور چچا نے حوصلہ دیا ۔میںنے باقاعدگی سے ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ادویات کو مستقل مزاجی سے استعمال کرنا شروع کیا مگر مجھے مکمل طور پر فائدہ نہیں ہو رہا تھا۔ان دنوں ٹوکن پر میری حضرت حکیم صاحب سے ملاقات ہوئی۔والدہ نےمیری بیماری سے متعلق حضرت حکیم صاحب کو آگاہ کیا۔حضرت حکیم صاحب نے مجھے تسلی دی اور فرمایا کہ آپ عبقری دواخانہ کی خون صفاء‘ ٹھنڈی مراد‘ نورتن شفاء‘ دیسی اینٹی بائیوٹک شفاء ‘ کالی کڑوی شفاء اور اس کے علاوہ مرہم سکون(لگانے کے لئے)استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔میں نے ان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ان ادویات کو استعمال کرنا شروع کیا اور ساتھ ڈاکٹر کی دی ہوئی ادویات بھی استعمال کرتی رہی۔اللہ کا شکر ہے کہ چند ماہ میں مجھے بریسٹ کینسر کے مرض سے مکمل شفاء مل گئی اور دوبارہ ٹیسٹ کروانے پر رپورٹس بھی بالکل ٹھیک آئیں۔(انیلہ جاوید‘اسلام آباد)
نوٹ:اگر آپ کے کسی عزیز یا جاننے والے کو چھاتی کا کینسر ہے اور آپ ڈاکٹری علاج کروارہے ہیں تو اس کے ساتھ ساتھ عبقری کی ادویات خون صفا‘ ٹھنڈی مراد‘ نورتن شفاء‘ دیسی اینٹی بائیوٹک شفاءاور کالی کڑوی شفا اور مرہم سکون (لگانے کے لئے) استعمال کروائیں۔ان ادویات سےبے شمار لوگوں نے شفاء پائی ‘آپ بھی ضرور آزمائیں۔