تلاش

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ اور آپ کی نسلوں کو سدا شاد و آباد میں رکھے‘آپ کے مرشد ‘ والدین اور آبائو اجداد کے درجات کو بلند فرمائے‘ آمین! عبقری کی وجہ سےاللہ تعالیٰ نے بہت نوازشیں کی ہیں‘ آپ کے بتائے ہوئے اعمال کی وجہ سے بہت سی رکاوٹیں دور ہوئیں‘معاشی تنگی ختم اور رزق میں وسعت ملی۔چند مشاہدات تحریر کر رہی ہوں۔
چند دن میں لاکھوں ملے‘مگر کیسے؟
گزشتہ سال عید الاضحی کے قریب عبقری سوشل میڈیا پر ایک عمل سنا کہ قربانی کے گوشت کا ایک بڑا ٹکڑا لیںاور اس پر 313 مرتبہ یَا شَھیدُ پڑھ کر پرندوں یا چیونٹیوں کو ڈال دیں۔ان دنوں معاشی طور پر پریشان تھی اور ایک خطیر رقم کی ضرورت تھی۔میں نے اپنے ان مسائل کی نیت سے یہ عمل کیا جس کی برکت سےچند ہی دن بعد اللہ تعالیٰ نے غیبی مدد فرمائی اور مجھے18 لاکھ روپیہ مل گیا۔میری ضرورت بھی پوری ہو گئی۔
یہ دعا پڑھیں اور مستجاب الدعوات بن جائیں
میں نے جب سے درج ذیل دعا آپ سے سنی ہے ہر نماز کے بعداول وآخر درود پاک کے ساتھ 27 بار اس کا ورد اپنا معمول بنا لیا ہے۔ اس دعا کی ایسی تاثیر ملی ہے کہ جب بھی اللہ تعالیٰ سے کوئی دعا مانگتی ہوں تو وہ قبول ہو جاتی ہے۔
دعایہ ہے:’’اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُوْمِنِیْنَ وَالْمُوْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ اَلْاَحْیَاءِ منھُم وَالْاَمْوَات 
قارئین آپ بھی اس دعا کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں‘ ان شاءاللہ دلی مرادیں پوری ہوں‘زندگی میں آنے والی پریشانیوں سے نجات مل جائے گی۔
اب پیسے کبھی ختم نہیں ہوتے
625باربسم اللہ الرحمن الرحیم والا دم شدہ تعویذ جو ہجویری محل سوا ارب درود چلہ سے ملا‘ میں نے جب سے اسے اپنے پرس میں رکھا ہےتب سےوہ کبھی پیسوں سے خالی نہیں ہوا۔اللہ تعالیٰ غیب سے ضرورتیں کو پورا کرتے ہیں۔
آپ بے شمار لوگوں کیلئے خیر کا ذریعہ ہیں‘ اللہ آپکو دنیا وآخرت میں خاص نعمتوں سے نوازے ‘آمین