محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے دوست کے ساتھ جادو اور جنات کے مسائل تھے‘ میںاسے تسبیح خانہ جمعرات کی روحانی محفل میں لے کر آیا‘ یہاں آنے سے اسے بہت فائدہ ہوا‘ یہاں سے واپسی پر ہم ہجویری محل گئے‘ اور وہاں چند دن قیام کیا‘ خدمت کرتے رہے‘ ہمیں جو بھی خدمت ملتی پورے جذبے کے ساتھ کرتے‘ ہجویری محل میں موجود آستانہ منت مراد کے طاقتور عملیات بھی کیے۔میرے دوست پر جادو جنات کے جو بھی آثار تھے‘وہ ختم ہونا شروع ہو گئے۔ جب وہ اپنے گھر گیا تو اس کے گھر میں جو جادو کی وجہ سے حالات خراب تھے وہ بھی ٹھیک ہو گئے۔
ایسا سکون اور کہیں نہیں
میرا وہی دوست اب اکثر ہجویری محل جاتا ہے اور بتاتا ہے کہ وہاں جا کر ایک سکون ملتا ہے جو دنیا میں کہیں نہیں ہے‘ وہ بتاتا ہے جب ہم پر جادو کروایا گیا تھا‘ جسم ایسے ہوتا تھا جیسے آگ میں ڈال دیا گیا ہو‘ پانی پیتے ٹھنڈی چیزیں کھاتے جسم پر پانی ڈالتے لیکن جسم کی گرمی ختم نہیں ہوتی تھی‘ جب ہجویر ی محل میں قیام کیا اس دوران یہ چیز ختم ہو گئی اور جسم پر سکون ہو گیا‘ جب آستانہ منت مراد کے اعمال کیے‘ ان اعمال کے دوران مجھے ان لوگوں کے چہرے نظر آرہے تھے جنہوں نے ہم پر جادو کروایا ہےاور اب بھی کرواتےہیں۔
جادو کا جال کیسے ٹوٹا
اس نے بتایا کہ میرے خاندان پر جادو کا جو جال تھا مجھے وہ ٹوٹتا ہوا نظر آرہا تھا‘میںاس وقت اپنے ہوش میں نہیں تھا‘ سچ میں جب وہ ہجویری محل کے اعمال کر رہا تھا وہ بیہوشی سی کی کیفیت میں چلا گیا تھا‘ اسی حالت میں اسے یہ سب کچھ نظر آر ہا تھا اور اس نے مزید بتایا کہ ان اعمال کے ساتھ بہت طاقتور نورانی مخلوق کے لشکر کے لشکر ہیں ‘ جو بھی ان اعمال کو ادب اور احترام اور سچی طلب کے ساتھ کرتا ہے یہ ساری مخلوق اس کی محافظ بن جاتی ہےا ور جو بھی تکلیف ہو اس کا روحانی علاج کرتے ہیں۔
یہ انکشافات سن کر میںحیران ہوا کہ ہجویری محل کا اتنا بڑا روحانی نظام ہے لیکن ہمارے اندر اس کا احساس نہیں ہے۔ اللہ والے سچ فرماتے ہیں کہ روحانیت کا نظام ان دیکھا ہوتا ہے۔ جب سے میںنے یہ سب کچھ سنا ہے میرا عبقری اور تسبیح خانہ کے تمام نظام پر یقین اور اعتماد پختہ ہو گیا ہے۔
اس نے یہ بات بھی بتائی کہ جب میں ہجویری محل میں آتا ہوں تو میرے گھر کے حالات بہت اچھے ہوتے ہیں‘ گھر میں رزق کی وسعت ہوتی ہے‘ جادو جنات تو پہلی بار آنے پر ہی ختم ہو چکے تھے لیکن دشمن مسلسل جادو کرواتے ہیں‘ اس لئے ہجویری محل آکر اعمال اور خدمت کرنے سے جادو کے وار ختم ہوجاتے ہیں۔ہجویری محل کی حاضری اور خدمت کی وجہ سے ہم موت کے منہ سے نکلے ہیں اور اب دنیاوی ترقی بھی ہجویری محل کی بدولت مل رہی ہے