محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میری بہن کے رشتہ میںبہت سخت بندش تھی۔اس کا بہت مشکلوں سے ایک جگہ پر رشتہ پکا ہوا جس کے بعد منگنی کر دی گئی۔گھر والے چاہتے تھے کہ بہن کی جلد شادی کر دی جائے تا کہ اس کے بعد بھائی کی بھی شادی ہو جائے ۔بہن کی عمر گزری جا رہی تھی مگر شادی میں کوئی نہ کوئی رکاوٹ رہتی تھی۔والدین جب بھی بہن کی شادی کی بات کرتے تو بہن کے ہونے والے سسرال کی طرف سے ہر بار کسی نہ کسی طرح ٹال مٹول سے کام لیا جاتا اور آج کل کرتے کرتے دو سال گزر گئے مگر وہ شادی کے لئے رضا مند نہ ہو سکے ۔اس کے بعد بالآخر گھر والوں نے بہن کی منگنی توڑنے کا فیصلہ کر لیا تا کہ کسی اور جگہ رشتہ دیکھ کر شادی کر دی جائے۔ہمارے گھر میں ہر ماہ عبقری رسالہ پڑھا جاتا ہے۔میں نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ رشتہ توڑنے سے پہلے ایک بار تسبیح خانہ میں تین دن کا روحانی چلہ کر لیا جائے‘ مجھے یقین ہے کہ اس چلہ کی برکت سے تمام رکاوٹیں ختم ہو جائیں گی۔گھر والوں نے میری بات کو مان لیا ۔ہم نے تسبیح خانہ میں آخر تین دن کا روحانی چلہ کیا اور اس دوران اعمال بہت خوب توجہ کی اور اس دوران اپنی بہن کےمسئلہ کا بھی سخت تصور رکھا ۔ہماری خوش قسمتی تھی جس دن اتوار کا یہ چلہ ختم ہونا تھا اسی اتوار کو اسم اعظم کا دم بھی دیا۔ہم نے تسبیح خانہ میں تین دن کا روحانی چلہ بھی کیا اور اسم اعظم کا دم بھی کروایا۔چلہ مکمل کرنے کے بعد جب ہم دوبارہ گھر واپس آئے تو چند ہی دنوں بعد جس جگہ بہن کی منگنی ہوئی تھی انہوں نے شادی کے لئے رضا مندی ظاہر کر دی تھوڑے ہی عرصہ میں بہن کی شادی ہو گئی۔الحمدللہ بہن اپنے گھر میں خوشحال زندگی گزار رہی اور عبقری کو دعائیں دے رہی ہے۔(مظہر حسین‘ فیصل آباد)