تلاش

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے بال شروع سے قدرے گھنگریالے تھے۔میں نے اپنے بالوں کا گھنگریاپن ختم کرنے کے لئے کاسمیٹکس ہئیر کریم کا استعمال کیا۔اس کے استعمال سے میرے بال بالکل سیدھے ہو گئے۔لیکن دو ماہ بعد بال دوبارہ سے اپنی حالت میں آجاتے جس وجہ سے مجھے دوبارہ بال سیدھے کرنے کے لئے ہئیرکریم کا استعمال کرنا پڑتا۔شروع شروع میں تو مجھے اس کریم سے کوئی نقصان نہ ہوا مگر چند ماہ گزر جانے کے بعد میرے بال کمزور اور بے رونق ہونا شروع ہو گئے۔ایسا محسوس ہوتا جیسے بال بالکل بے جان ہو چکے ہیں ‘ بالوں میں بہت زیادہ روکھا پن آگیااور آخر کار بال ٹوٹنا شروع ہو گئے۔اس نقصان کے بارے میں والد صاحب نے مجھے پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا لیکن اس وقت میں نے کسی کی نہیں سنی اوراپنی من مانی کرتا رہا۔اب پچھتاوے کے علاوہ کچھ بھی نہ بچا۔میرے اس معاملے میں بھی والد صاحب میرا بھر پور ساتھ دیا۔ان کے ایک دوست جو طب کے شعبہ سے وابستہ تھے ان کے پاس لے گئے۔انہوں نے میرے سر کے بال چیک کرنے کے بعد بتایا کہ جو ہئیر کریم تم استعمال کرتے رہے ہو اس میں ایسے خطرناک کمیکل سے ملے اجزاء شامل کیے گئے ہیں کہ اگر تم مزید کچھ عرصہ استعمال کر لیتے تو گنجے پن کا شکار ہو جاتے اور اب اب بھی اگر علاج میں کوتاہی برتی تو بال گرنا بند نہ ہوں گے اور بہت جلد سر کے تمام بال ختم ہو جائیں گے۔میں ان کی یہ باتیں سن کر گھبرا گیا لیکن اس کے ساتھ ہی انہوں نے مجھے تسلی دیتے ہوئے کہا کہ تمہارے بالوں کا علاج دیسی اور خالص جڑی بوٹیوں سے بنے تیل اور پائوڈر سے کیا جائے گا جس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے۔انہوں نےمجھے عبقری دواخانہ کا طب نبوی ہیر آئل اور انمول ہیئر پائوڈر استعمال کرنے کے لئے دیا۔ان کے استعمال کا طریقہ پائوڈر اور آئل کی بوتل کے ساتھ موجود بروشر پر لکھا ہوا تھا۔میں نے استعمال شروع کر دیا ۔تقریبا ایک ماہ بعد مجھے نتائج ملنا شروع ہو گئے۔میرے بالوں ٹوٹنا کم ہو گئے اور پہلے کی طرح چمکدار اور سیاہ بھی ہو گئے۔میں اب طب نبوی ہئیر آئل اور انمول ہئیر پائوڈر کا استعمال کر رہا ہوں اور اب میرے بال کا ٹوٹنا بالکل ختم ہو چکا ہے۔اس کے علاوہ بال لمبے اور گھنے بھی ہو رہے ہیں۔(رفاقت نذر‘ ڈیرہ اسماعیل خان)