محنت کے باوجود:میں بی ایس آنرز کررہی ہوں۔ اپنی دوست کے ساتھ مطالعہ کرتی ہوں لیکن جب نتیجہ آتا ہے تو میرے نمبر کم آتے ہیں۔ اگر پرچہ ملا کر بھی دیکھیں تو ایک جیسا کیا ہوتا ہے۔ میری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی کہ اتنی محنت کے باوجود میرے نمبر کم کیوں آتے ہیں؟(رفیعہ فاطمہ۔ فیصل آباد)
مشورہ:پرچے میں ایک جیسی معلومات فراہم کرنے کے باوجود نمبر کم آنے کی وجہ صرف ایک معلوم ہوتی ہے اور وہ ہے تحریر کا فرق۔ اگر آپ ہر سوال کا جواب اچھی اور خوبصورت تحریر میں دیں تو یہ ممکن نہیں کہ نمبر کم آئیں۔ یقیناً یاد کرنے اور پڑھنے پر بہت محنت کرتی ہوں گی، کچھ محنت بہترین انداز میں لکھنے پربھی کرکے دیکھیں ، تب یقیناً بہترین نتائج حاصل ہوں گے۔
مہم جو:میںکیمسٹری میںریسرچ کررہی ہوں۔ پتہ نہیں میرے ساتھ کیا مسئلہ ہے۔ کہیں دل نہیں لگتا، کچھ اچھا نہیں لگتا، پڑھنے سے بے زار ہوتی ہوں، گھر میں بھی بیزار اور بور ہوتی ہوں ۔ دوستوں میں بھی خوشی نہیں ہوتی، ان سے دور رہنا چاہتی ہوں۔ ہر ایک سے جلد متاثر ہوجاتی ہوں اور اتنی یہ جلد تنگ آجاتی ہوں۔(س۔ پشاور)
مشورہ:ان حالات اور کیفیت میں خود سے پوچھیں کہ مجھے پریشان کرنے والی سب سے اہم بات کون سی ہے؟ کہیں ایسا نہ ہو کہذہنی طور پر بے زار اور مایوس رہنے کی عادت ہوجائے۔ آپ کے پاس علم حاصل کرنے کے حوالے سے بہترین مقصد بھی ہے ۔ اکثر اوقات یکسانیت انسان کو تھکا دیتی ہے۔ تب وہ اچھے کام سے بھی اکتانے لگتا ہے۔ اس وقت آپ ایک ایسے مہم جو کی طرح ہیں جو تھکاوٹ محسوس کرنے لگا ہے جبکہ یہ وقت کام پورا کرکے سرخرو ہونے کا ہے۔ ہفتے یا پندرہ دنوں میں ایک بار سیروتفریح بھی کرلیا کریں۔ اس سے مزاج اور صحت پر اچھا اثر ہوگا۔
مشکلات:کبھی مجھ میں بہت اعتماد آجاتا ہے اور کبھی یہ صورتحال ہوتی ہے کہ زیادہ لوگوں کو دیکھ کر کانپنے لگتی ہوں۔ خود سے زیادہ دوسروں کی چیزیں اور رویہ اچھا ہے۔ خواہ وہ برا ہی کیوں نہ ہو۔ اپنی گزشتہ زندگی میں بہت مشکلات دیکھی ہیں۔ اب یہ خوف رہتا ہے کہ آئندہ بھی میرےساتھ برا ہی ہوگا۔(ا۔۔گلگت)
مشورہ:اچھی زندگی گزارنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم ماضی کو پیچھے چھوڑتے جائیں ۔ اگر آپ نے مشکلات دیکھی ہیں تو آپ دوسروں کے مطابلے میں زیادہ مضبوط ہیں۔ زیادہ اچھی زندگی گزارنے کے قابل ہیں، یہی وجہ ہے کبھی بہت اعتماد کا مظاہرہ کرتی ہیں غور کیں اس وقت ذہنی کیفیت کیسی ہوتی ہے؟ آئندہ کبھی معمولی سی بھی گھبراہٹ ہو توخودکو احساس دلائیں کہ آپ اعتماد سے بات کرسکتی ہیں۔ فارغ اوقات میں خود کو پرسکون رکھنے کی مشق کیا کریں۔