تلاش

محترم شیخ الوظائف صاحب! اسلا م وعلیکم! حضرت جی لکھتے ہوئے جو خوشی میں محسوس کررہی ہوں وہ بیان کرنا ممکن نہیں ہے۔ میرا خوش قسمتی سے عبقری سے تعلق دو سال پہلے جڑا جس کا کریڈٹ میری بڑی بہن جو دبئی میں رہتی ہے ان کے کہنے پر میں اسم اعظم کے دم پر گئی۔ 
گستاخی معاف کیجئے گا لیکن میں اس دن آزمائش کیلئے گئی تھی۔ میری بہن اور میں جب دم کے دوران آپ کے سامنے سے گزرے توباہر آکر ایک سکون ملا۔بس پھر کیا تھا میرا دل ایک دم دہل گیا اور میں سوچنے لگی کہ بس یہی وہ در ہے جو مجھے اللہ سے لے کر دینے کا طریقہ بتائے گا بھی اور لے کر دے گا بھی۔ الحمد اللہ بس اگلے دن عبقری دوخانہ میں حاضری ہوئی۔ان دنوں میری زندگی کے حالات ہر طرح سے بہت خراب تھے۔ میں طلاق کے بعد ایک پانچ سال کے بیٹے کے ساتھ اپنی ماں کے گھر تھی جہاں میری دوسری شادی (ا)نام کے شخص سے ہوئی۔میں ان کی دوسری بیوی ہوں ان کی پہلی بیوی اور دو بچے ہیں۔وہ اپنے ماں باپ اور پہلی بیوی کے ساتھ ہی رہتے ہیں۔ ان دنوں جب میں عبقری سے جڑی ہماری ازدواجی زندگی محض لڑائی جھگڑوں کے کچھ نہ تھی۔ تب میرا دوسری شادی سے ایک بیٹا بھی ہوا اور اس کے بعد ایک بیٹی جس کا نام ہاجرہ ہے۔ ان دنوں میں بالکل آپے سے باہر ہوجاتی تھی۔ پتہ نہیں کیا ہوجاتا تھا کبھی تو خودکشی کرنے نکل جاتی کبھی سوچتی ایسے شخص سے کیوں شادی کرلی حالانکہ میرا شوہر بہت پیار کرنے والا ، نیک سیرت انسان ہے۔ بس جب سے ان کی پہلی بیو ی اور ان کی فیملی کو ہماری شادی کا پتہ چلا تھا اس کےبعد سے نہ رزق تھا اور نہ سکون‘ میں ہر وقت بے بس ہوکر اپنے شوہر کو بولتی کہ بس مجھے طلاق دے دیں۔ ان کی اعظم مارکیٹ میں کپڑے کی دکان تھی جو بالکل تباہ و برباد ہوگئی ۔ یہ سب غم و پریشانی لے کر میں دواخانے حاضر ہوئی ۔ وہاں چھوٹے حکیم صاحب (اسسٹنٹ صاحب) نے مجھے یا حی یا قیوم ، ایاک نعبدو وایاک نستعین برحمتک استغیث والا وظیفہ عنایت فرمایا۔ جومیں نے میری والدہ اور شوہر نے بھرپور طریقے سے پڑھا۔ ہم نے سوا لاکھ پورا کیا اور اللہ نے میرے شوہر کو ایمبرائیڈری مشینوں سے ن وازا جو ہم نے قسطوں پر لی۔ہمارا کاروبار شروع ہوا۔ الحمد اللہ بنیادی طور پر میں دواخانہ میں اس نیت سے بھی حاضر ہوئی تھی کہ چار سال کی شادی اور دو بچوں کے ہوجانے کے بعد بھی میرا شوہر میرے ساتھ ایک رات تک نہیں رہے۔ بس دن میں ملنے آتے ہیں ۔ میرے شوہر نے کہا کہ تم یہ کلام پاک رزق کی نیت سے پڑھو‘ میں کاروباری لحاظ سے مضبوط ہوجائوں گا تو فیملی کے سامنے کوئی قدم اٹھاسکوں گا۔ گویا میں نے یہ کلام پاک پڑھا کاروبار شروع ہوا۔ اب مسئلہ یہ تھا کہ جو پارٹیاں کام کرواتیں وہ زیادہ تر اوریگا مارکیٹ کی تھیں جو لاکھوں کا کام کراکر بہت منت سماجت کے بعد دس ہزار دیتے اور باقی رقم پھر دیں گے بولتے تھے۔ میں پھر یہ دکھ لے کر دوبارہ دواخانے حاضر ہوئی اور ہمیشہ اس دفعہ بھی میری جھولی اللہ کے کرم اور آپ کے توسل سے بھرگئی اور ہمیں ہمارے رشتے داروں میں سے ہی اتنا اچھا کاروباری شخص مل گیا جس کی انارکلی میں ریڈی میڈ کی دکانیں ہیں۔ ماشاء اللہ وہ ہماری ساری رقم ہر ہفتہ اد اکردیتا ہے۔ یَا رَبِّ موسیٰ یَا رَبِّ کلیم  ۔بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم۔والا ورد کیا تھا۔ اس دوران مجھے اللہ نے ایک اور بیٹے سے نوازا۔ میں نے حمل کے دوران یَابَاعِثُ یَانُورُ والا عمل بھی کیا۔ وَاَلْقَت والا عمل بھی پڑھتی رہی۔میرا یہ بچہ اتنا اچھا مقدر لے کر پیدا ہوا کہ ہمارا رزق مزید کشادہ ہوگیا۔ ہمارے پاس گاڑی آگئی۔ اللہ نے کلام پاک کے صدقےرحمتیں کردیں۔