تلاش

والدہ کی وصیت‘ بس کلمہ پڑھنا نہ چھوڑنا!
پیر ومرشد السلام علیکم! اللہ پاک آپ کولمبی عمر دنیا و آخرت کی عزت دے اور آ پ کا سایہ ہمارے سروں پر ہمیشہ رہے۔ گزشتہ سات آٹھ سال سے عبقری رسالہ پڑھتا ہوں،الحمدللہ بہت نفع ہوا۔ خاص کرکے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے سلسلہ وار مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں آنے والے وظائف سے بہت فوائد ملے۔اس مضمون میں علامہ صاحب نے کلمہ کانصاب (سترہزار)پڑھنے کا بتایا۔ ہم نے وہ وظیفہ پڑھنا شروع کردیا۔ الحمدللہ اب تک اس وظیفے کے میرے اور میرے گھر والوں کے کل ملا کر 50 کے قریب نصاب ہوچکے ہیں۔ میری والدہ  کے 16 نصاب ہوئے تھے اور 17واں نصاب جاری تھا کہ 15 رمضان المبارک بروز جمعۃ المبارک کو صبح 9 بجے وہ اللہ کو پیاری ہوگئیں۔ رات تین بجے ان کو تکلیف ہوئی،کوئی وصیت نہیں کی، اک بات کہی کہ کلمہ پڑھو، تین چار مرتبہ کلمہ پڑھا اور کہا کہ میں زندہ رہوں یا نہ رہوں کلمہ پڑھنا نہ چھوڑنا پڑھتے رہنا صبح ہم ان کوڈاکٹر کے پاس لے کے آئے شوگر تیز تھی ، 9 بجے وہ وفات پاگئیں۔( ریاست الرحمٰن‘ مری لورہ)
پانچ سال پرانی خواہش دو دن میں پوری
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کو بہت دعائیں دیتی ہوں، جب سے میں نے ایک ہی دفعہ عبقری رسالہ پڑھا ہے، مجھے ہی اچھا لگا، ڈیڑھ سال سے میں ہر ماہ رسالہ منگواتی ہوںاور بہت شوق سے پڑتی ہوں۔ خاص کر جنات کا پیدائشی دوست بہت شوق سے پڑتی ہوں اور کئی ڈٹکے وظیفے کیے ہیں۔ میری بیٹی کا رشتہ نہیں ہورہا تھا۔ ایک جگہ پانچ سال سےبات چل رہی تھی مگر بات پکی نہیں ہورہی تھی۔میں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کیا۔ میں نے اور میری بیٹی نے پڑھا۔ اللہ تعالیٰ کے حکم سے ابھی ایک نصاب پورا بھی نہیں ہوا تھا پانچ درس ہزار بار وہ کیا تھا تو اللہ نے ماری سن لی اور رشتے کی بات پکی ہوگئی۔(ش،اوکاڑہ)
انٹرنیٹ کے دائمی مریض کوتین الفاظ بچاگئے!
محترم شیخ الوظائف السلام علیکم!میں نے پہلی مرتبہ علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کو عبقری دواخانہ کے ایڈریس پر 2015ء میں خط لکھا تھا‘ اس خط میں اپنے بہت سے مسائل بیان کیے تھے‘ میرے مسائل میںبڑا مسئلہ انٹرنیٹ کی گندی دنیا کا تھا۔اس دنیا کی وجہ سے مجھے بہت سی بیماریوں اور بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ ان مسائل کے حل کیلئے خط لکھا۔  اکتوبر 2015ء کے رسالہ میں مجھے  علامہ لاہوتی کی طرف سے یالطیف یا علیم یاخبیر کا وظیفہ ملا جو میں کررہا ہوں۔ علامہ صاحب یقین جانیے 25.05.2015کے بعد سے انٹرنیٹ کی گندی دنیا سے جان چھوٹ گئی۔ اللہ نے مہربانی کی اورانٹر نیٹ کی دنیا کا سیاہ باب بند ہوگیا۔ ایسا لگتا ہے جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ جیسے مکھن سے بال نکلا ہو۔ علامہ صاحب میں آپ کا بہت شکر گزار ہوں۔ اللہ آپ کو لمبی عمر عطا فرمائے۔ آپ کے علم میں اضافہ فرمائے، آپ کے درجات بلند کرے۔ اللہ آپ کو وہ دے جو ابھی تک آپ کو نہیں دیا گیا۔ میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں آپ کا شکریہ کیسے ادا کروں۔ اللہ آپ کو انسانیت کی اور میرے جیسے لوگوںکی مدد کا بہت اچھا صلا دے۔ آمین۔ ان شاءاللہ ، اللہ پاک آپ کو روز آخرت بلند درجہ عطا فرمائے۔(ابراہیم‘ واہ کینٹ)