تلاش

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ پڑھتے دس سال ہوگئے ہیں‘ بس یہ رسالہ نئی بیماروں‘ محتاجوں کے لیے جینے کی نئی امنگ ہے۔موت کے منہ سے مجھے یہی رسالہ کھینچ کر لایا ہے۔ آئیے آج میں آپ کو اپنی سچی کہانی سناتا ہوں کہ کیسے میں مرتے مرتے بچا اور مجھے کیا چیز بچاگئی۔ مجھے گردوں کی تکلیف تھی‘ شروع میں مختلف ادویات کھانےسے درد رک جاتی‘ پھر مسئلہ زیادہ خراب ہوا تو میرے مہینے میں میں ایک مرتبہ ڈائیلائسز شروع ہوئے جوکہ بڑھتے بڑھتے ہفتے میں ایک مرتبہ پر آگئے۔پھر آپ سے ملاقات کا ٹوکن ملا۔کلینک پر ملاقات ہوئی‘ آپ نے کچھ ادویات دیں جس سے مجھے افاقہ ہوا تھا۔ میرے والد نے میرے لیےسوا لاکھ مرتبہ سورئہ الم نشرح پڑھی اور اس کےبعد روزانہ 313 دفعہ پڑھ کرمیرے گردوں کو ہدیہ کرتے۔میری حالت مُردوں جیسی ہوگئی تھی‘ لوگ سمجھتے تھے یہ آج گیا‘ یا کل گیا۔ مگراب میں آپ کوسورۂ الم نشرح کی برکت سے اپنی موجودہ حالت بتاتا ہوں ۔ اب ماشاء اللہ میری شادی ہوچکی ہے۔ ان شاء اللہ چند ماہ بعد اللہ مجھے صاحب اولاد بھی کردے گا۔میرا کاروبار کھاد کا ہے‘ الحمدللہ وہ بھی بہتر سے بہترین ہورہا ہے۔لوگ مجھے دیکھ کر حیران ہوتے ہیں کہ یہ وہی ہے تو میں سب کو سورۂ الم نشرح سوا لاکھ مرتبہ اور روزانہ 313 مرتبہ ہدیہ کا عمل بتاتا ہوں۔ سوفیصد یقین سے کیجئے واقعی شفاء ملتی ہے۔ (محمد وقار‘ چشتیاں)